اب سعودی عرب میں مرتد کی سزا کو منسوخ کرنے کی خبریں ، تاہم مملکت نے کی تردید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 8:03 PM | عالمی خبریں |

ریاض،3دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں مرتد کی سزا کو منسوخ کردئے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ بعض اخبارات کی رپورٹوں میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی حکومت نے خفیہ طور پر مرتد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے مرتد کی موت کی سزا ختم کردی ہے۔تاہم سعودی عرب نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔سعودی عرب کی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حکومت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتد سے متعلق قانون اور مرتد کی سزا ریاست کے بنیادی عدالتی نظام کا حصہ ہے، اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مرتد کی سزا منسوخ کیے جانے سے متعلق تمام اطلاعات اور خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔پبلک پراسیکوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔گلف ڈیجیٹل نیوز کے ایک رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دن دنوں سعودی عرب سے متعلق متعدد افواہیں پھیلائی جارہی ہے ۔ کچھ دنوں قبل خبر آئی تھی کہ سعودی عرب میں عید میلاد النبی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ، جو بھی محض افواہ ہی نکلی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...