ساحلی علاقوں میں بدامنی کیلئے سدرامیا ذمہ دار : ایشورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2017, 10:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍ جولائی(ایس اونیوز) ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا نے ساحلی علاقوں میں بدامنی کیلئے وزیراعلیٰ سدرامیا کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا کو یہ یقین ہوچکا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات برپا کئے گئے تو کانگریس اقتدار پر آئے گی۔ اسی لئے ساحلی علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوادی جارہی ہے اور بی جے پی کے ہمنوا بننے والے مسلمانوں کوڈرا دھمکاکر کانگریس کی طرف راغب کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا میں یہ جرات نہیں ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کیلئے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کرسکیں۔ ایک مخصوص مذہب سے وابستہ لوگوں سے انہیں گہری ہمدردی ہے، اسی لئے وہ قاتلوں کو فری چھوٹ دے رکھے ہیں ، پہلے ہی حکومت مستعد ہوکر کارروائی کرتی تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے 1991میں جب رام نگرم میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تو اس وقت کے وزیراعلیٰ ویریندرا پاٹل کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔اس بار سدرامیا کو بھی اسی طرح اقتدار کھونا پڑے گا۔ اڈپی کے پیجاور مٹھ میں دعوت افطار کے اہتمام کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ایشورپا نے کہاکہ اس مٹھ کے سربراہ نے سماج میں امن وامان کیلئے یہ پہل کی ہے، اس پر نکتہ چینی نہیں کی جانی چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔