نریگا منصوبہ کے تحت مرکز سے 1050 کروڑ روپئے باقی بقایاجات کی ادائیگی کیلئے مرکزی حکومت سے اپیل کی گئی ہے : کرشنا بائرے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 12:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍ جون (ایس او  نیوز) روزگار ضمانت اسکیم کے تحت نریگامزدوروں کو مرکزی حکومت سے 1050 کروڑ روپئے ادا ہونے باقی ہیں ۔ جلد از جلد رقم جاری کرنے کیلئے مرکز سے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر دیہی ترقیات و پنچایت راج کرشنا بائرے گوڈا نے یہ بات بتائی ۔ اپنے عہدے کاجائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز پہلی مرتبہ ضلع پنچایت کے ایگزی کیٹیو اور پنچایت افسروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال نریگا منصوبہ میں ریاستی حکومت نے مزدوروں کو 1,500 کروڑ روپئے جاری کیا ہے جبکہ مرکزی حکومت نے صرف 450 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں مزید 1,050 کروڑ روپیوں کی ادائیگی باقی ہے ۔ اس لئے جلد از جلد فنڈ جاری کرنے مرکزی حکومت سے اپیل کی گئی ہے اس سلسلہ میں مرکزی وزیر سے بھی ملاقات کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ امسال مانسون کے ابتداء ہی میں اچھی بارش ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے روزگار ضمانت اسکیم میں مزدوروں کی مانگ بھی کم ہوگئی ہے اس کے باوجود مویشیوں کی کوٹھیوں کی تعمیر، درخت اُگانے کے منصوبے تیار کرکے 3500 کروڑ روپیوں کے اخراجات سے بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت نے 17 ہزار شفاف پینے کے پانی کے یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اب تک 12 ہزار یونٹس قائم کئے جاچکے ہیں ۔ بقیہ یونٹس کے قیام کیلئے تیاریاں تیزی سے چل رہی ہیں۔ حال ہی میں قائم کئے گئے 11 ہزار پینے کے پانی کے یونٹس کے کام نہ کرنے سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں ایسے معاملات کا پتہ لگاکر 15 جولائی سے قبل تمام یونٹس کی مرمت کرنے کیلئے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت دی جائے گی ۔ پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سالانہ ایکشن پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یکم جولائی سے قبل ضلعی سطح پر ایکشن پلان تیار کرکے رپورٹ پیش کرنے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ بارش سے تباہ ہوجانے والی سڑکوں کی فوری مرمت کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ افسروں کو سخت ہدایت دے دی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا کے تحت ریاست کو توقع کے مطابق گرانٹ نہیں مل رہا ہے ۔ ’ہمارا دیہات، ہماری سڑک ‘ منصوبہ کے ذریعہ ریاستی حکومت نے خود مکمل خرچ برداشت کرتے ہوئے دیہاتوں کی سڑکوں کی ترقی کی ہے ۔ مرکزی حکومت نے تیسرے مرحلے کے وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس منصوبے کیلئے ریاستی حکومت بھی ماسٹر پلان تیارکررہی ہے ۔اس منصوبے کے تحت مرکز سے امسال تقریباً 400 تا 500 کروڑ روپئے ریاست کو جاری کئے جانے کی توقع ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...