کابینہ میں توسیع کے ساتھ وزارت میں ردوبدل بھی ممکن، پانچ تا چھ وزراء کو ہٹانے پر غور: دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th December 2018, 8:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍دسمبر(ایس او نیوز)کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی صدر دنیش گنڈو راؤ نے آج اشارہ دیا کہ ریاستی کابینہ کی 22 دسمبر کو توسیع کے مرحلے میں وزارت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل بھی ہوسکتی ہے اور ردوبدل کے مرحلے میں پانچ چھ وزراء کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔

سورنا ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی اعلیٰ کمان کی طرف سے اس سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت میں توسیع کی جائے یا ردوبدل اس پر ریاستی قائدین میں پہلے اتفاق قائم ہوچکا ہے۔ اس پر اعلیٰ کمان کی رائے معلوم کی جائے گی۔ بعض وزراء کی پارٹی کے مفاد میں وزارت ترک کرنے پر آمادگی کے متعلق انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت سے تبادلۂ خیال کے بعد اس کا فیصلہ لیا جائے گا اور جو بھی وزیر پارٹی کی مفادکی خاطر عہدے کی قربانی دے گا اسے پارٹی کی مناسب ذمہ داری دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ 20 دسمبر کو ریاست کے سبھی سرکردہ کانگریس قائدین دہلی جائیں گے اور صدر کانگریس راہل گاندھی سے ملاقات کرکے کابینہ میں توسیع کے عمل کو قطعیت دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں انتہائی خوشگوار ماحول میں اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل پیش کئے۔ سرکاری گرانٹس کی تقسیم میں مبینہ امتیاز کی شکایات کا مناسب طور پر ازالہ کرنے کا یقین سدرامیا کی طرف سے دلایا گیا اور انہوں نے اس ضمن میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے بات کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں بعض اراکین اسمبلی کی غیر حاضری کے متعلق انہوں نے کہاکہ بیشتر نے کانگریس لیجسلیچر سکریٹری کو مکتوب روانہ کرکے غیر حاضری کی اجازت لے رکھی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...