22دسمبر کو کابینہ میں ضرور توسیع ہوگی: دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2018, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍دسمبر(ایس او نیوز)پردیش کانگریس کمیٹی ( کے پی سی سی ) صدر دنیش گنڈو راؤ نے بتایا کہ 22دسمبر کوریاستی کابینہ میں توسیع ضرور ہوگی۔کے پی سی سی دفتر میں نامہ نگاروں سے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع سے متعلق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی ،نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور سمیت دونوں پارٹیوں کے لیڈروں نے فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس بات کے پیش نظر 22دسمبر کوکابینہ میں توسیع یقینی ہے۔ توسیع میں ہورہی تاخیر پر وزارت کے دعویدار اراکین اسمبلی میں ناراضگی دکھائی دینے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دنیش نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے لیڈروں نے ان تمام باتوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ 18دسمبر کو کانگریس لیجس لیٹیو پارٹی ( سی ایل پی ) اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ دنیش گنڈو راؤ نے بتایا کہ سی اے جی رپورٹ سے متعلق بی جے پی لیڈروں نے سدارامیا کی سابقہ حکومت پر جو الزام لگایا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ بی جے پی لیڈروں نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے اس طرح کا حربہ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس میں انہیں ناکامی ملی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ4مرتبہ رکن اسمبلی کے طور پرمنتخب ہونے والے سی ٹی روی نے بچکانہ بیان دیا ہے ۔کے پی سی سی صدر نے کہا کہ تسلی بخش جواب دینے کے لئے ریاستی مخلوط حکومت کے تمام لیڈر ہمیشہ تیار ہیں ۔ کل سے شروع ہورہے بلگاوی سیشن میں مخلوط حکومت کی ساجھیدار پارٹیاں کانگریس اورجنتادل ( سکیولر) کے تمام اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔

دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ قانون ساز کونسل کے چیرمین کے عہدہ کیلئے انتخابات منعقد ہونے کے موقع پر نامزدگی کاغذات داخل کرنا ناگزیر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔