کے پی سی سی اقلیتی کمیٹی کی جانب سے مئی کے آخر ی ہفتہ میں اقلیتی خواتین کنونشن کا انعقاد: سعیداحمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2017, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:21/مارچ(ایس او نیوز) کے پی سی سی اقلیتی کمیٹی کے چیرمین وائی سعیداحمد نے بتایاہے کہ کے پی سی سی اقلیتی کمیٹی کی جانب سے ریاست کے کسی اہم شہر میں اقلیتی خواتین کانفرنس منعقد کرنے کے سلسلہ میں تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ اس کانفرنس میں ریاست بھر سے صرف اقلیتی طبقہ کی خواتین کو مدعوکیاجائے گا اوراقلیتی خواتین جنہوں نے بیش بہاعوامی وسماجی خدمت انجام دی ہے انہیں تہنیت پیش کی جائے گی ۔ کانفرنس سے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے پی سی سی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور ،کارگزار صدر دنیش گنڈوراؤ اوراقلیتی وزراء شرکت کریں گے اور رواں سال کے بجٹ میں اقلیتوں اور خواتین کے لئے جو اسکیمیں شروع کی گئی ہیں ان سے انہیں روشناس کرایاجائے گا۔ ریاستی اسمبلی انتخابات جواگلے سال ہونے جارہے ہیں اس کے پس منظر میں اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ریاست میں چار اقلیتی زونل کنونشن بھی منعقد ہوں گے ماہ مئی میں بنگلور میں پہلاکنونشن منعقد کیاجائے گا اورپھر بلگاوی ، میسور اورکلبرگی اورمنگلورمیں بھی کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔ مسٹرسعیداحمد نے کے پی سی سی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ سدارامیا کاشکریہ اداکیا کہ انہوں نے اس مرتبہ اقلیتوں کے لئے 2750کروڑکابجٹ پیش کرکے اقلیتوں کادل جیت لیاہے، بجٹ میں انہوں نے اقلیتوں کے لئے جونئی اسکیمیں جاری کی ہیں۔ ان کے لئے بھی انہوں نے وزیراعلیٰ کی ستائش کی اورکہاکہ 20کروڑ کی لاگت سے محکمہ اقلیتی بہبودکے دفتروں کو قائم کرنے مولانا آزاد بھون کی تعمیر کااعلان قابل تعریف ہے، جہاں وقف افسروں کی تربیت کیلئے بھی سنٹر بنایاجانے والا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے وزیربرائے اقلیتی امور واوقاف جناب تنویرسیٹھ کوبھی مبارکباد دی کہ بجٹ سے قبل انہوں نے اقلیتوں کے مختلف طبقات ،وزراء اور اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورتی اجلاس چلائے اور وزیراعلیٰ کوایک میمورنڈم بھی پیش کیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔