کوٹا ڈبل مرڈر کیس میں نیا موڑ۔ قتل میں تعاون کرنے والے2 پولیس کانسٹیبل گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 11:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی 11؍فروری (ایس او نیوز) اڈپی ضلع کے کوٹا شہر میں مانور نامی مقام پر26جنوری کی رات کو بھرت کمار اور یتیش نامی نوجوانوں کاجو دوہرا قتل ہواتھا اس سلسلے میں تحقیقات کررہی پولیس ٹیم نے ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس (ڈی اے آر)سے وابستہ دو پولیس کانسٹیلوں کوقتل میں تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

10فروری کو گرفتار شدہ پولیس کانسٹیبلوں کے نام پوَن امین اور ویریندرا اچاریہ بتائے جاتے ہیں۔جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دوہرے قتل کے اصل ملزمین ہریش ریڈی، راج شیکھر ریڈی، مہیش گانیگا اور سنتوش کوندر سے ان کا برسوں پرانا دوستانہ ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے اس قتل کو انجام دینے میں ملزمین کی پوری مدد کی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جس رات یہ دوہرا قتل ہوا تھا تو تمام ملزمین ہیبری میں پوَن امین نامی کانسٹیبل کے گھر میں رُکے ہوئے تھے۔ پون امین نے ہریش ریڈی کے لئے سِم کارڈ، موبائل فون اور نقدی وغیرہ کا انتظام کیا تھا۔ قتل کے بعد بھی پون نے ملزمین کو اپنے ایک رشتے دار کے گھر پر چھپائے رکھنے کا انتظام کیا۔پھر 28فروری کو پون نے ملزمین کو مالندور میں واقع اپنے ایک اور رشتے دار کے گھر میں چھپائے رکھا۔اس کے بعد پون اوردوسرے کانسٹیبل ویریندرا اچاریہ نے ملزمین کومختلف مقامات پر فرار ہونے کے لئے کارکاانتظام کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس مجرمانہ کارروائی کے لئے استعمال کی گئی کار، موبائل فون اور دیگر اشیاء پون امین اور ویریندرا اچاریہ کے قبضے سے برآمد کرلی ہے۔گرفتاری کے بعد ملزم پولیس کانسٹیبلوں کو کنداپورکی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔اس طرح کوٹا دوہرے قتل کیس کے تعلق گرفتارملزمین کی تعدادبڑھ کر 8ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ کلیدی ملزمین ہریش ریڈی اور راج شیکھر ریڈی کے ساتھ 6ملزمین کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...