کوپل کے ایس پی انوپ کمار شیٹی کریں گے ضلع شمالی کینرا میں امن و امان کی نگرانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:12 AM | ساحلی خبریں |

سرسی10؍دسمبر(ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا میں مختلف مقامات پر سر ابھارنے والی فرقہ وارانہ کشیدگی کے پس منظر میں امن و شانتی کی نگرانی کرنے کے لئے کوپل ضلع کے ایس پی انوپ کمار شیٹی کو عبوری نگران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصے قبل انو پ کمار شیٹی نے بھٹکل میں اے ایس پی کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ بھٹکل میں خدمات انجام دینے کا جو تجربہ انوپ کمار شیٹی کو ہے اس کی بنیا دپر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت کے مطابق انوپ کمار شیٹی نے2دنوں تک شمالی کینرا کے ایس پی ونائک راؤ پاٹل کے ساتھ ہوناور میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کی خصوصی ذمہ داری نبھائی۔ پھر اس کے بعد سرسی پہنچ کر وہاں ڈی وائی ایس پی ناگیش شیٹی کے دفتر میں سرکل انسپکٹر گریش اورسب ڈیویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی اور تمام ضروری معلومات حاصل کیں۔اس کے علاوہ سب ڈیویژن میں امن کی بحالی کے تعلق سے پولیس سب انسپکٹروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔بتایا جاتا ہے کہ سرسی کا جو مسلم نوجوان ہوناور سے لوٹتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے ، اس تعلق سے سرسی میں داخل کی گئی شکایت پر بھی انوپ کمار شیٹی نے تفصیلی جائزہ لیا۔

کہا جاتا ہے کہ بھٹکل، ہوناور، چنداور جیسے علاقوں میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے پس منظر میں احتیاطی تدبیر کے طور انوپ کمار شیٹی کو اس ضلع کا ذمہ دار بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر اضلاع کے افسران بھی ضلع ایس پی ونائک راؤ پاٹل کے ساتھ امن کی بحالی کے لئے تدابیر کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی