کولکاتہ ہاوڑہ اسٹیشن کے فوڈ پلازہ میں آتشزدگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th September 2018, 10:37 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،07؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہاوڑہ ا سٹیشن میں واقع فوڈ پلازامیں جمعرات کے روز ایک بار پھر آگ لگ گئی ۔ آگ کا سبب شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جمعہ کی صبح اس کے بارے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور پیکٹ کی موجودگی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کے اندر آگ کو قابو کر لیا۔افسر نے بتایا کہ ساڑھے دس بجے کے قریب آگ لگنے کی وجہ سے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لئے افراتفری مچ گئی تھی۔ اس وقت دفتر سے واپس جانے والے گھر والوں کی بڑی تعداد سٹیشن پرموجود رہتی ہے۔ اس کے پیش نظرآر پی ایف کے اہلکاروں نے لوگوں کو اس طرف بڑھنے سے روک لیا اور سب کو محفوظ اسٹیشن کی طرف موڑ دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ فوڈ پلازا میں موبائل چارج کے لئے علیحدہ سے ایک بورڈ قائم کیا گیا تھا جس میں شار ٹ سرکٹ ہونے کے بعد یہ آگ لگی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ تین ماہ قبل بھی اسی فوڈ پلازا میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگی تھی جس کے بعد یہاں کے فائر بریگیڈبندوبست پر کئی طرح کے سوالیہ نشان لگنے لگے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...