سری لنکا میں ٹی 20سیریز میں اترے گی ینگ انڈیا کی نئی ٹیم، کوہلی،دھونی کو آرام، محمد سراج کو ملی جگہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 9:11 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،25؍ فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کپتان وراٹ کوہلی اور ٹیم کے سب سے سینئر کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی ان اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں چھ مارچ سے سری لنکا میں شروع ہو رہی ٹی 20 سہ رخی سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔روہت شرما ہندوستان کی دوسرے درجے کی ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں گھریلو ٹورنامنٹوں (سید مشتاق علی ٹی 20 اور آئی پی ایل) میں مؤثر کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ٹیم میں چھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔شکھر دھون کو نائب کپتان بنایا گیا ہے قومی سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی انتخاب کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے کیونکہ انہوں نے آرام کی اپیل کی تھی۔امید کے مطابق بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ کی تیز گیند بازی جوڑے کے علاوہ آل راؤنڈر دل پنڈیا کو بھی آرام دیا گیا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ان پر کام کا بوجھ زیادہ تھا۔پرساد نے کہاکہ نداہس ٹرافی کی ٹیم کو حتمی شکل دیتے ہوئے ہم نے کھلاڑیوں کے بوجھ اور آئندہ پروگرام کو ذہن میں رکھا۔ تیز گیند بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور چوٹ سے بچنے کے لئے ان کوکافی آرام دیا گیا ہے۔چائنامین بولر کلدیپ ،چہل بھی سری لنکا جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔سلیکٹرز نے دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔قومی ٹی 20اور ون ڈے مقابلوں میں سنچری سمیت محدود اوورز کے کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز کے بعد آف اسپنر واشنگٹن سندر،فاسٹ بولر محمد سراج اور آل راؤنڈر دیپک ہڈا ایک بار پھر ٹیم کا حصہ ہوں گے آل راؤنڈر وجے شنکر کو پنڈیا کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔دنیش کارتک پہلے وکٹ کیپر ہوں گے جبکہ پنت بلے باز کے طور پر کھیل سکتے ہیں۔مینک اگروال کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جبکہ سیشن میں وہ 2000سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔

ٹیم اس طرح ہے:روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، لوکیش راہل، سریش رینا، منیش پانڈے، دنیش کارتک، دیپک چہل، واشنگٹن سندر، یجویدر چہل، اکچھرپٹیل، وجے شنکر، شاردل ٹھاکر، جے دیو انادکٹ، محمد سراج اور رشبھ پنت۔

ایک نظر اس پر بھی

خلیل احمد ہوئے ٹیم انڈیا میں شامل، کیا ظہیرخان کی کمی پوری کرے گا یہ تیز بائولر ؟

راجستھان کے ٹونک ضلع کے 20 سال کے لیفٹ آرم اسپنرخلیل احمد نے ایشیا کپ 2018 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی طرف سے ڈیبیوکیا ہے۔ انہیں روہت شرما نے کیپ سونپی۔ اس ٹورنامنٹ میں مستقل کپتان وراٹ کوہلی کوآرام دیا گیا ہے، لہٰذا روہت شرما 16 رکنی ٹیم کی کمان سنبھال رہے ...

درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے وجے شرما اورتارک سنہا کے نام کی سفارش

ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹرمیر ابائی چانو کے کوچ وجے شرما اور تجربہ کار کرکٹ کوچ تارک سنہا کا نام درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ پانچ مزید لوگوں کے نام بھی اس ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی سے کہا، براڈکاسٹر انتخاب کا فیصلہ نہیں کر سکتے

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی ایشیا کپ میں غیر موجودگی کو لے کر بی سی سی آئی اور ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں تصادم کی صورتحال کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ براڈکاسٹر اسٹار نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کو شکست دینے کے لئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا: سرفراز احمد

ہانگ کانگ کے خلاف یکطرفہ جیت سے پاکستان نے ایشیا کپ میں شاندار آغاز کیا ہے لیکن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر ایشیا کپ میں حریف ٹیم ہندوستان کو ہرانا ہے تو اسے بہتر کھیل کا نمونہ پیش کرنا ہوگا۔