کوہلی اور آشون کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تبدیلی نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2017, 9:51 PM | اسپورٹس |

دبئی26فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کپتان وراٹ کوہلی آج یہاں جاری تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے مقام کے ساتھ بھارتی بلے بازوں میں سب سے بہترین رینکنگ پرہیں جبکہ آف اسپنر روی چندرن آشون نے گیند بازوں اور آل راؤنڈروں کی فہرست میں اپنی سب سے اوپر جگہ برقراررکھی ہے۔کل پونے میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا والی بھارتی ٹیم کی درجہ بندی پراس ہار کا اثر نہیں پڑاہے۔میچ میں 64اور 10رنز کی اننگز کھیلنے والے بھارت کے اوپنرلوکیش راہل کیریئرکی بہترین46ویں پوزیشن پرہیں۔آسٹریلوی کھلاڑیوں میں ا سٹیو اوکیفے،اسٹیواسمتھ اورمیٹ رینشا کو کافی فائدہ ہواہے۔آسٹریلیاکی333رنز کی فتح کے دوران سنچری جڑنے والے اسمتھ ٹاپ پربرقرارہیں اورکیریئرکی بہترین939ریٹنگ پوائنٹس پرپہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق اسمتھ نے ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں ٹاپ پراپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے علاوہ چھٹے بہترین ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔پونے میں 37اور 109رنزکی اننگز کھیلنے والے اسمتھ کو چھ ریٹنگ پوائنٹس کا فائدہ ہواہے۔انہوں نے دوسرے مقام پر موجود کوہلی پر 66پوائنٹس کی برتری حاصل کررکھی ہے۔انگلینڈ کے جو روٹ ان سے 91پوائنٹس پیچھے 848پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...