مڈکیری اور کورگ ضلع کے متاثرین کے لئے مرکزی حکومت  نے ایک پیسہ بھی نہیں دیا ہے: وزیر یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th December 2018, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:8؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ضلع کورگ کے بھیانک آفاقی  حادثے  سے متاثرہ لوگوں کی مدد کا ڈھونڈرا پیٹ رہے رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کو شہری ترقیات اور رہائش وزیر یوٹی قادر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ مڈکیری اور کورگ ضلع کے متاثرین کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے  ایک پیسہ بھی نہیں ملاہے، رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کو معلومات کی کمی ہے تفصیل جانے بغیر صرف اشتہاربازی کررہے ہیں، اگر مرکزی حکومت سے امداد آئی ہے تو اعداد وشمارات دینے کا شہری ترقی اور رہائشی وزیر یوٹی قادر نے چیلنج کیا ہے۔

شہر کے سرکیوٹ ہاؤس میں  پریس کانفرنس میں اخبارنویسوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے  وزیر یوٹی قادر نے کہاکہ کورگ میں پیش آئے حادثے کے بعد وہاں کے متاثرین کو ایک اطمینان بخش زندگی مہیا کرنے کے لئے 9.40کروڑ روپئے کی لاگت سے گھر تعمیر کرنے والی  کرناٹکا حکومت ہے، اس معاملے میں ہماری ریاست پورے ملک کے ایک مثالی ہونےکی بات کہی۔ انہوں نےکہاکہ این ڈی آر ایف کی طرف سے کورگ کے متاثرین کے لئے 546.21کروڑ روپئے دینے کا بس سرکلر موصول ہواہے مگر ابھی تک ایک پیسہ بھی منظور نہیں ہونے کی جانکاری دی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔