سیلاب زدہ کورگ کیلئے اضافی تعاون کا اعلان فی کنبہ 50ہزار روپئے رقم دینے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2018, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23تمبر(ایس او  نیوز)کورگ ضلع میں حال ہی میں ہوئی موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی گھر تباہ وبرباد ہوگئے ۔ متاثرہ کنبوں کیلئے کپڑے اور روز مرہ کی ضروریات کی خریداری کے مقصد سے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کے تحت فی کنبہ 50ہزار روپئے اضافی رقم جاری کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ریاستی وزیر برائے مالگزاری آروی دیش پانڈے نے دی ۔

اس ضمن میں اخباری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دیش پانڈے نے کہا کہ قدرتی آفت کی زد میں آئے کنبوں اور مکانوں کو قومی اور ریاستی راحت فنڈ کے تحت اضافی تعاون دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ کورگ کے دورہ اور معائنہ کے موقع پر متاثرین نے مجھے، وزیراعلی کمار سوامی ، نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور اور ضلع نگراں کار وزیر سے درخواست کی تھی کہ سیلاب کی وجہ سے یہاں بہت بڑی تباہی آئی ہے ۔ سیلابی ریلے کی زد میں آکر کئی مکانات بہہ گئے ہیں ،کئی مکانات زمین کھسکنے سے ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں ۔ یہاں بہت بڑا مالی خسارہ ہوا ہے ۔ اس لئے یہاں راحت کاری فنڈ کے تحت جاری کی جانے والی رقم میں اضافہ کرناچاہئے ۔ متاثرین کی درخواست کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اضافی تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اضافی راحت کاری معاوضہ دینے کیلئے 5کروڑ78لاکھ روپئے خرچ ہوں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...