جرمن وزیر خارجہ اپنی حدود میں رہیں: اردگان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 11:38 AM | عالمی خبریں |

انقرہ،20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمنی میں آباد ترک نژاد باشندوں کے لیے اپنے متنازعہ پیغام کے ردعمل پر جرمن حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایردوآن نے جرمن وزیر خارجہ کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ترکی اور جرمنی کی حکومتوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ ترکی کی طرف سے ناکام فوجی بغاوت کے بعد اپنے ملک میں جاری کریک ڈاؤن کے تحت کیے جانے والے سخت اقدامات پر جرمن حکومت کے تحفظات سے لے جرمنی کی طرف سے ترک وزراء کو جرمنی میں آباد ترک نژاد باشندوں سے خطاب کی اجازت نہ دینا وغیرہ شامل ہیں۔ ترک حکومت کے کریک ڈاؤن کے تحت متعدد جرمن شہریوں کی گرفتاری بھی تعلقات میں تناؤ کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہی میں سے ایک جرمن جریدے کے ترک نژاد جرمن صحافی کی ترکی میں حراست کا معاملہ بھی ہے۔ ترک حکومت ڈینیس یوچیل کو ترکی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں قید میں رکھے ہوئے ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے زور دیا ہے کہ جرمنی میں آباد ترک نژاد جرمن شہری قدامت پسند سیاستدان انگیلا میرکل کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت ترکی کی دشمن ہے۔

ان حالات میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعہ 18اگست کو اپنے ایک پیغام میں جرمنی میں آباد ترک باشندوں کو کہا تھا کہ وہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور ان کے ساتھ اتحاد میں شامل جماعت کو ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ نہ دیں۔ ان کے اس بیان پر برلن کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا ترک نژاد باشندوں کے لیے ایردوآن کے پیغام کے ردعمل میں کہنا تھا، ہم کسی کو بھی اور اس میں صدر ایردوآن بھی شامل ہیں، جرمن شہریوں کے اس حق کی نفی کی اجازت نہیں دیں گیجو انہیں پابندیوں سے آزاد ہو کر ووٹ دینے کے لیے حاصل ہے۔ بھلے ان شہریوں کے اجداد کا تعلق ترکی سمیت کہیں سے بھی ہو۔

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے بھی شدید الفاظ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے پیغام کی مذمت کرتے ہوئے اسے جرمنی کی خودمختاری میں دخل اندازی کا ایک ایسا عمل قرار دیا جس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔برلن حکومت کے ان بیانات کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتہ 19اگست کو ترک صوبہ دینیزلی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کے بارے میں کہا، ان کو اپنی حدود معلوم نہیں ہیں۔ آپ کون ہیں ترکی کی صدر سے بات کرنے والے۔ اپنی حدود میں رہیں۔ وہ ہمیں سبق سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ کتنا عرصہ ہو گیا ہے آپ کو سیاست میں؟ کتنی عمر ہے آپ کی؟۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے صوبہ دینیزلی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کے بارے میں کہا کہ ان کو اپنی حدود معلوم نہیں ہیں۔اپنے اس خطاب نے ترک صدر نے ایک بار پھر جرمنی میں آباد ترک باشندوں کے لیے اپنا یہ متنازعہ پیغام بھی دہرایا کہ وہ میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین CDUاور مخلوط حکومت میں شامل جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی SPDکو ووٹ نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...