ریناکو جڈیجہ کی کمی ہوگی محسوس،شاداب زکاتی ہوں گے متبادل،آندرے رسل سے محروم ہوئے گمبھیر  گجرات لائنس اورکولکاتہ میں زبردست مقابلے کی امید،مقابلہ آج

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 6th April 2017, 8:58 PM | اسپورٹس |

راج کوٹ ،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل میں جمعہ کو کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کا پہلا مقابلہ گجرات لائنس سے ہوگا۔ کپتان سریش رینا کی لائنز کے پاس بہت اسٹار بلے باز ہیں جن سے نمٹناکے کے آر کے گیندبازوں کے لئے آسان نہیں ہو گا۔ رائنا خود بھی کافی وقت سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں، ایسے میں وہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی واپسی کی کوشش کریں گے۔رائنا کی قیادت والی لائنس کی ٹیم نے گزشتہ سال اپنے ڈبیو سال میں ہی اچھی کارکردگی اور وہ لیگ مرحلے میں ٹاپ پر رہی تھی۔ کوالیفائنگ میں وہ بہتر کھیل نہیں دکھا پائی اور آخر میں تیسرے مقام پر رہی تھی۔ وہیں دوسری طرف گوتم گمبھیر کی کے کے آر نے اچھا کیا اور گزشتہ سال وہ ٹاپ4 میں رہی تھی۔ گجرات لائنس کا بلے بازی آرڈر تمام ٹیموں میں سب سے مضبوط ہے، ان کے پاس کپتان رینا کے علاوہ ٹاپ آرڈر میں برینڈن میک کولم، ڈیون اسمتھ، آرون فنچ جیسے بلے باز شامل ہیں۔ ان چاروں نے گزشتہ سال 300 سے زائد رن بنائے تھے۔ مڈل آرڈر میں بہترین فارم میں چل رہے دنیش کارتک اور اشان کشن ہیں جبکہ جیمزفاکنر آخری اوورز میں الٹ پھیر کر سکتے ہیں۔
براوو اور روندر جڈیجہ کے پوری طرف فٹ ہونے کے بعد واپسی کرنے پر لائنس کو زیادہ مضبوطی ملے گی اور اس کے پاس زیادہ اختیارات رہیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بلے اور گیند دونوں سے بہترین کارکردگی کرنے والے جڈیجہ کے بارے میں لائنس کے کوچ بریڈ ہوج نے بھی کہا ہے کہ ان کی بھرپائی کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں کر سکتا ہے۔لائنس کی گیند بازی کافی حد تک گھریلو گیند بازوں پر منحصر ہے جس میں دھول کلکرنی اور پروین کمار سرفہرست ہیں۔ا سمتھ اورفاکنرکے آنے سے رینا کے پاس زیادہ اختیارات ہوں گے۔ جڈیجہ کی واپسی کی تک ا سپن محکمہ کی ذمہ داری شاداب زکاتی اور شول کوشک پر رہے گی۔لائنس کے ان گیند بازوں کی کے کے آر کے گھریلو بلے بازوں کے سامنے ہی امتحان ہو گا جس کی قیادت کپتان گمبھیر کریں گے۔ ان کے علاوہ رابن اتھپا، منیش پانڈے، سوریہ کمار یادو، اشانک جگی اور یوسف پٹھان کے کے آر کے بلے بازی آرڈر میں شامل ہیں۔ وہیں دوسری طرف کے کے آر کو ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کی کمی کھلے گی جو ایک سال کی پابندی لگنے کی وجہ سے اس بار آئی پی ایل میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ایسے میں انگلینڈ کے کرس ووکس اور نیوزی لینڈ کے کولن دی گریڈیوم پر اضافی ذمہ داری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی کے کے آر کے پاس مڈل آرڈر میں شکیب الحسن کے طور پر ایک اچھا آل راؤنڈر بھی ہے۔کے کے آر کو تیز گیند باز امیش کمار کی کمی کھیلے گی۔ امیش ابتدائی دو میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ پر بولنگ اٹیک سنبھالنے کی ذمہ داری ہوگی۔
کیریبین اسپنر سنیل نارائن گمبھیر کے لئے میچ فاتح کھلاڑی ہوں گے۔ نارائن نے کے کے آر کی جانب سے اب تک کافی اچھی کارکردگی کی ہے۔ا سپن شعبہ میں ان کا ساتھ دینے کے لیے ثاقب اور چائنامین بالر کلدیپ یادو ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دھرم شالہ ٹیسٹ میچ میں متاثر کن ڈبیو کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...