کماروشواس نے جنتر منتر پر کسانوں سے ملاقات کیا،کہا: بھاڑ میں جائے پارٹی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 3:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنتر منتر پر ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت سے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے تمل ناڈو کے کسانوں سے ملاقات کرنے پہنچے شاعر اور آپ لیڈر کمار وشواس کی ایک بار پھر ان کی پارٹی کے خلاف ناراضگی صاف نظر آئی۔وہ اپنی پارٹی سے کس قدر ناراض ہیں، اس کا اندازہ ان کے الفاظ سے ہی کیا جا سکتا ہے۔انہیں کے الفاظ کی وجہ سے ہی یہ قیاس آرائی ایک بار پھر شرو ع ہوگئی ہے کہ کہیں وہ عام آدمی پارٹی چھوڑنے کا من تو نہیں بنا چکے ہیں؟غور طلب ہے کہ جب کمار وشواس جنتر منتر پر کسانوں سے ملنے پہنچے،تو انہوں نے آپ کو بھاڑ میں جانے کی بات کہہ دی۔اس سے پہلے بھی وشواس کیجریوال پر نشانہ سادھ چکے ہیں۔جنتر منتر پر مظاہرہ کررہے کسانوں سے ملاقات کرنے کئے کمار وشواس سے جب اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے رخ پر سوال کیا گیا تو وہ ناراض ہو گئے۔کمار وشواس نے کہا کہ پارٹی جائے بھاڑ میں، تیل لینے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کوکہہ دیں گے کہ اس معاملے پر کام کرے، باقی وہ جانیں اور ان کا کام۔کمار وشواس نے کہا کہ کوئی کسانوں کے لیے کام نہیں کر رہا ہے۔کمار وشواس نے جس انداز میں پارٹی کے خلاف سخت الفاظ کا استعال کیا، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ پارٹی سے ناراض ہیں۔ابھی کچھ دنوں پہلے ہی انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے کیجریوال پر اشارووں ہی اشاروں میں نشانہ سادھا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جو پارٹی بدعنوانی کو ختم کرنے کے نام پر دہلی کے اقتدار پر قابض ہوئی ہے، اگر وہ ہی بدعنوانی میں ملوث ہو جائے اور کوئی ایکشن نہ لے تو عوام سوال پوچھے گی کہ نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...