کے ایل راہول کی سنچری ،پہلے ٹی 20 میں  ہندوستان نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th July 2018, 1:24 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مانچسٹر،4؍جولائی (ایجنسی)  ہندوستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ہندوستان نے مقررہ ہدف 160 رنز 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہندوستان کی جانب سے کے ایل راہول نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں روہت شرما نے 32، ویراٹ کوہلی نے 20 اور شیکھر دھون نے 4 رنز بنائے۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیسن روئے نے 30، ایلکس ہیلز نے 8، این مورگن نے 7، ڈیوڈ ویلی نے 29 اور لائم پلنکٹ نے 3 رنز بنائے جبکہ جونی بیرسٹو، جو روٹ اور کرس جورڈن کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادیو نے 2 اور ہردیک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی زبردست کامیابی؛ ٹیم کی بھٹکل آمد پر شاندار استقبال

کرناٹکااسٹیٹ  کرکٹ اسوسی ایشن (KSCA) کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ چوتھے  زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل سی سی نے  زبردست  جیت حاصل کی ہے، اس جیت  کے ساتھ ہی بھٹکل کے کرکٹ  کھلاڑی کامیابی کے پہلے زینہ  کو پارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جیت  حاصل کرنے کے بعد جب ٹیم بھٹکل ...

پانچویں ونڈے میں شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر 1-4 سے قبضہ

مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنوں سے شکست دی

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں  کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست

دبئی کے قریب عجمان کے  ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل)  کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ  ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی  پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

بنگلور میں ائیرو انڈیا شو شروع ہونے سے قبل پریکٹس سیشن میں دو ائرکرافٹ کی فضا میں ٹکر؛ ایک پائلٹ ہلاک، دو کو بچالیا گیا

یلہنکا ائیربیس کے قریب پریکٹس سیشن میں دو ہوائی جہاز کرتب دکھلانے کے دوران اچانک فضا میں ہی ٹکراجانے سے  دونوں جہاز آگ کی لپیٹ میں آکر گرپڑے، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ  ہلاک ہوگیا، مگر دیگر دو پائلٹوں کو بچالیا گیا  ہے۔ 

اورنگ آباد اور ممبرا سے گرفتار مسلم نوجوانوں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا، چارج شیٹ عدالت میں داخل ہونے کے بعد ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائے گی: گلزار اعظمی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹؍ مسلم نوجوانوں کو آج اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ،

بھٹکل میں تحصیلدار کے حکم پر ہیلتھ انسپکٹر نے ضبط کئے سمندری سیپیں؛ جانچ کے لئے مینگلور روانہ؛ خرید وفروخت پر لگائی پابندی

تعلقہ بھر میں سمندری سیپیاں کھانے سے بیمار پڑنے کے معاملات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر  ان سیپیوں کی خرید وفروخت پر بھٹکل میں پابندی عائد کردی ہے ۔ اس تعلق سے آج پیر کو جیسے ہی سمندری سیپیاں بھٹکل مچھلی مارکٹ میں پہنچی، میونسپل ہیلتھ ...

بھٹکل کارگیدے مسجد مزمل کے سامنے سڑک کی تعمیر کو لے کر علاقہ کے عوام کی رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات

  کارگیدے مسجد مزمل کے سامنے پکی سڑک کی  تعمیر کو لے کر علاقہ کے عوام نے بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات کی اور سڑک کی خستہ حالی  سے اُنہیں واقف کراتے ہوئے  اوپری حصہ کی طرف زیرتعمیر سڑک کو آگے بڑھاتے ہوئے مسجد مزمل اور اس سے نیچے تک توسیع دینےکی اپیل کی۔