چوٹ کی وجہ سے بڑے ٹورنامنٹ میں نہ کھیل پانا کافی تکلیف دہ:کے ایل راہل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 3:37 PM | اسپورٹس |

 

نئی دہلی،16؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )چوٹ کی وجہ کئی بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے پانے والے ہندوستانی سلامی بلے باز لوکیش راہل فٹ ہوکر آئندہ سری لنکاکے دورے کے لیے تیار ہیں۔راہل کندھے کی چوٹے کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم سے باہر چل رہے ہیں۔راہل اسی چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے10ویں ایڈیشن میں نہیں کھیل پائے تھے۔ساتھ ہی چمپئنز ٹرافی اورویسٹ انڈیز کے دورے پر بھی نہیں جا پائے تھے۔راہل کاکہناہے کہ چوٹ کھیل کا حصہ ہے،حالانکہ انہوں نے اس بات کوماناکی چوٹ کی وجہ سے بڑے ٹورنامنٹوں میں نہ کھیل پاناکافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔راہل نے کہاکہ چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لے پانا کھیل کاحصہ ہے ۔ظاہرسی بات ہے کہ میں نے کرکٹ کو مس کیا، آئی پی ایل میں نہیں کھیل پایاجوہندوستان میں سب سے بڑاٹورنامنٹ ہے۔چمپئنز ٹرافی میراپہلاآئی سی سی ٹورنامنٹ ہوتا۔یہ میرے کیریئرمیں بڑاموقع ہوتا،میں چمپئنز ٹرافی میں کھیلناچاہتا تھالیکن ایسا نہیں ہوپایاجس سے میں تھوڑا سا مایوس ہوں۔چوٹ سے واپسی کے بعد راہل کو سری لنکا کے دورے پر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے،وہ چار ماہ کے بعد میدان پر واپس آ ئے گے۔راہل نے کہا کہ فٹنس حاصل کرنے کے لیے ان کوسرجری سے بھی گزرنا پڑا اور اب وہ سری لنکا کے دورے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔اس سلامی بلے باز کے مطابق، کندھے کی چوٹ کی سرجری ہوئے تین ماہ کا وقت ہو گیا ہے، میں نے فٹنس حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے،میں سری لنکا کے دورے کے لیے اپنی بہترین دوں گا،یہ میرے لیے صرف جسمانی طور پر مشکل ہے ،بلکہ ذہنی طور پر بھی بڑا چیلنج ہے۔راہل نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس عمر میں چوٹوں سے گزرنا اچھی بات نہیں ہے، خاص طورپرایسے وقت میں ،جب وہ اچھی فارم میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 24-25کی عمر میں زخمی ہونا ہونا اچھی بات نہیں ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں ،جب میں بہترین فارم میں ہوں،میں اپنے ملک کے لیے تینوں فارمیٹ میں کھیل رہاہوں۔اب وہ وقت آگیاہے ، جب میں اپنے ملک کے لیے زیادہ میچ کھیلنا چاہتا ہوں،میں ہر چیز صحیح کر رہا ہوں،میں اپنی فٹنس پر توجہ دے رہا ہوں اور اپنے کھان پان پر بھی۔سری لنکا دورے کے لیے خصوصی تیاری کے سوال پر راہل نے کہاکہمیں ہر وقت بہتر فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،نیٹ میں بلے بازی کی مشق جاری ہے، جہاں میں گیندکواچھاماررہاہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...