کے کے آر نے بنائے 245، آئی پی ایل -11 کا سب سے بڑا اسکور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th May 2018, 11:38 PM | اسپورٹس |

اندور:12/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تیز دھوپ اور گرمی کے درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں حریف ٹیم کنگز الیون پنجاب کے خلاف چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کا سب سے بڑا 245 رن کا اسکور بنایا۔ پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون کو ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کافی بھاری پڑا اورکولکاتا نے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 245 رن کا ہمالیائی اسکور بنا دیا جو سال 2018 میں ابھی تک کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ کی تاریخ میں چوتھا سب سے بڑا اسکور ہے۔ممبئی کے خلاف گزشتہ میچ میں 102 رنز کے بڑے فرق سے ہارنے والی کولکتہ نے سنیل نارائن کی 36 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں سے آراستہ 75 رن کی شاندار اننگز اور کپتان دنیش کارتک کی 23 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی طوفانی اننگز کی بدولت ٹیم کو ہمالیائی اسکور تک پہنچا دیا.

ایک نظر اس پر بھی

آسٹریلوی گیند بازوں کو لمبے قد کا فائدہ ملے گالیکن ہندوستانی بلے باز بھی تیار: روہت

ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی

کوہلی کے بعد روہت کو بھی روکنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے آسٹریلیا

ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے لیے آسٹریلیا حکمت عملی بنارہا ہے اور اس کا انکشاف تیز گیند باز ناتھن کولٹر نال نے کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت دیگر بلے باز ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلیا کے لیے سردردبن سکتے ہیں۔