بنگلوروشہرکی سڑکوں پر گڈھوں کی مرمت کا کام 90 فیصد مکمل : جارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 11:39 PM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20اکتوبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) شہر میں پچھلے دنوں ہوئی موسلادھار بارش کے سبب سڑکوں پر پڑنے والے گڈھوں کو بند کرنے کیلئے کل رات وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج اور میئر سمپت راج کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کی موجود گی میں ان دونوں نے رات دو بجے سے صبح چھ بجے تک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سڑکوں کی مرمت کے کام کو یقینی بنایا اور جابجا کام کے معیار کا معائنہ کیا۔ وزیر موصوف نے معائنہ کا سلسلہ چالوکیہ سرکل سے شروع کیا اور یہاں جب انہوں نے سڑکوں پر چند گڈھوں کو مرمت کئے بغیر دیکھا تو افسران اور انجینئروں کو طلب کرکے فوری طور پر انہیں پر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ بعد میں وہ ونسر مینر برڈج کے پاس پہنچے جہاں سڑک پر ایک بڑا گڈھا بن گیاتھا، مسٹر جارج نے فوری طور پر کنڑاکٹر اور مزدوروں کو طلب کیا اور اپنی موجودگی میں اس گڈھے کو پر کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ گڈھوں کو جوں کا توں بند نہ کیاجائے، بلکہ انہیں اس حساب سے بند کیا جائے کہ دوبارہ بارش کی صورت میں یہ گڈھے بحال نہ ہونے پائیں۔ بعد میں انہوں نے گنگین ہلی کا دورہ کیا اور وہاں سڑکوں کی مرمت کیلئے جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بی بی ایم پی افسران کو ہدایت دی کہ آج رات ہی شہر بھر میں گڈھوں کو بند کرنے کاکام تیزی سے مکمل کرکے کل تک انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔ بی ای ایل روڈ پر بی بی ایم پی عملے نے گڈھے بند کرنے والی مشین پیتھان کی مدد سے گڈھے بند کرنے کاکا م جاری رکھا۔ بعد میں انہوں نے ہبال فلائی اوور پر سڑک کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ سنجے نگر کراس پہنچ کر انہوں نے یہاں کنٹراکٹر کی طرف سے گڈھے بند کرنے کیلئے اپنائے گئے طریقۂ کار کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ اس کام کے معیار کو بہتر رکھا جائے ،تاکہ دوبارہ عوام کو سڑکوں کی صورتحال کے متعلق شکایت کا موقع نہ ملے۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جارج نے بتایاکہ بارش کے سبب شہر میں بیشتر سڑکیں متاثر ہوئیں اور تقریباً 20ہزار گڈھے بن گئے تھے۔ میئر سمپت راج اور بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کی نگرانی میں 90 فیصد گڈھوں کو بند کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور باقی گڈھوں کو بھی ایک دو دن میں بھر دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...