کراولی اتسوا کی مناسبت سے پکوان مقابلوں کا اہتمام :لذیذ اور مزیدار کھانوں سے عوام لذت اندوز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th December 2017, 7:26 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10/ دسمبر(ایس اؤنیوز)کراولی اتسو ا کی مناسبت سے اتوار کو مالادیوی کھیل میدان میں ’’کچن کوئین‘‘کے عنوان پر پکوان مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں مختلف قسم کے تیار کردہ کھانوں سے عوام لذت اندوز ہوئے اور کروالی اتسوا کی چاشنی میں اضافہ کیا۔

کراولی اتسوا میں خواتین کو زیادہ تعداد میں شرکت کے لئے راغب کرنے کےلئے خصوصی طورپر اس مقابلے کا انعقاد کیاگیا تھا۔ موجودہ حالات میں عورتوں کو گھروں میں روزمرہ کی مشغولیات کی مجبوری سے وہ لذیذ کھانوں کا پکوان نہیں کرسکتی ہیں۔ بعض دفعہ بیکری ، ہوٹلوں سے مختلف کھانے کی چیزوں کو منگوا کر کھاتے ہیں جس سے صحت پر برے اثرات ہوتے ہیں۔ ہوٹل بازی سے گھروالوں اور خاص کر عورتوں کو با ز رکھنے کے لئے کچن کوئین نامی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔خواتین کو متعینہ وقت میں اپنے خاندان کے لئے ضروری مختلف طرز کے کھانے تیار کرکے سجانے تھے اور یہ ثابت کرنا تھا کہ انہیں موقع دیا جاتاہے تووہ اپنے خاندان کی صحت کا خیال رکھتےہوئے بہترین لذیذسبزی خور اور گوشت خور تیار کرسکتی ہیں ۔

مقابلے میں شریک کل 31مساہمین نے مختلف طرز کے 10سے 19پکوان تیار کیں تھیں۔ گوشت خور پکوان کے لئے انہیں مچھلی اور چکن دیا گیا تھا تو مشروم اور آلو سزی خور پکوان کے لئے مختص تھے۔ پکوان تیار کرنے کےلئے ہرایک کو 2گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔ مقابلے میں جیت حاصل کرنےو الوں کے نام اس طرح ہیں۔

گوشت خورپکوان ۔ کاروار کے پرساد وٹوبا ۔اول جوئیڈا کے مند بی پوار ۔دوم اور بھٹکل کی سندھیا بی گنگی ۔ سوم

سبزی خور پکوان میں سرسی کی گنگامہابلیشور بھٹ اول۔ کاروار کی شویتا ہیم گری دوم اور یلاپور کی گایتری گنپتی بی سوم مقام حاصل کیا۔ تعلقہ سطح پر منعقدہ پکوان مقابلے میں اول و دوم مقام حاصل کئے مساہمین ضلع سطح کے مقابلے میں شریک ہوئے تھے۔ پکوان کی لذت سے محظوظ ہونےو الوں میں ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول اور ضلع پنچایت سی ای اؤ ایل چندرشیکھر نایک وغیرہ شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔