عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی الریاض آمد ، شاہ سلمان سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 11:50 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سعودی عرب کے دورے پر الریاض پہنچ گئے ہیں۔سعوی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بہ نفس نفیس ان کا اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عراقی وزیراعظم اتوار کو سعودی ،عراق رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے۔اس سے پہلے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز ،نائب گورنر الریاض ،وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مسعد بن محمد العیبین اور وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصبی نے ان کا استقبال کیا ہے۔ماجد بن عبداللہ القصبی سعودی ،عراقی رابطہ کونسل کے شریک چیئرمین ہیں۔ان کے علاوہ ہوائی اڈے پر اعلیٰ سینیر سول اور فوجی عہدے دار اور الریاض میں عراقی سفیر رشدی العانی بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...