شاہ سلمان اور اماراتی ولی عہد کا عالمی امور پرتبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 12:03 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،22؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے گذشتہ روز اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ العوجا شاہی محل میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اماراتی ولی عہد نے یو اے ای کے فرمانروا الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کا خصوصی پیغام بھی شاہ سلمان تک پہنچایا جس میں انہوں نے شاہ سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دوستانہ و برادرانہ تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون کو آگیتمام شعبوں میں آگے بڑھانے، علاقائی سلگتے مسائل اور بین الاقوامی نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے ہمراہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اماراتی ولی عہد کل جمعہ کو ریاض پہنچے تھے جہاں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں قصر العوجا میں ہونے والی ملاقات میں ولی عہد اور نائب ولی عہد کے ساتھ، وزارت داخلہ کے مشیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعدبن محمد العیبان، شاہی دیوان کے سیکرٹری ھشام بن حسن آل الشیخ اور شاہ سلمان فضائی اڈے کے سربراہ جنرل خالد بن فہد الروضان بھی موجود تھے۔مہمان وفد میں اماراتی ولی عہد کے ساتھ دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد آل مکتوم، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر الشیخ طحنون بن زاید آل نھیان، نائب وزیراعظم الشیخ منصور بن زاید آل نھیان، وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان، مسلح افواج کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشامی، وزیر برائے افرادی قوت وآباد کاری صقر بن غباش، وزیر ماحولیات ڈاکٹرثانی الزیودی، وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان الجابر اور مسلح افواج کے مشیر جنرل جمعہ احمد البواردی نے شاہ سلمان اور سعودی حکومتی وفد سے ملاقات کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...