بیت المقدس کی حمایت کے لیے سعودی۔اردنی سربراہ ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 9:16 PM | عالمی خبریں |

ریاض ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ریاض میں اپنے محل میں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے سرکاری نوعیت کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں خطے میں جاری حالیہ پیش رفت بالخصوص بیت المقدس اور اس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا معاملہ زیر بحث آیا۔ امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینی اسرائیلی تنازع مزید پیچیدہ ہو جائے گا اور یہ خطے کے امن و استحکام پر بھی اثر انداز ہو گا۔

دونوں سربراہان نے بیت المقدس میں فلسطینی قوم کے تاریخی اور ثابت شدہ حقوق کے تحفّط کے لیے عرب ، اسلامی اور بین الاقوامی رابطہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ اور مستقل حل کی اہمیت کو بھی باور کرایا گیا۔اسی طرح مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور اردن کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں میں رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...