ٹرمپ کا دماغ ماؤف ہو چکا ہے، کم جونگ اْن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2017, 12:00 AM | عالمی خبریں |

پیونگ یونگ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر کے خطاب پر شمالی کوریا نے انتہائی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکا کو شدید نتائج کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اْن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی طور پر ماؤف اور دیوانگی کا شکار ہیں۔ اْن کے مطابق امریکی صدر کو اپنی تقریر کے جواب میں بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ کمیونسٹ ملک کے لیڈر نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر نے اْن کی بیعزتی کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ کی دھمکی بھی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل انیس ستمبر کو جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائل تجربات کے تناظر میں سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا۔ اسی تقریر میں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کو راکٹ مین قرار دینے کے علاوہ اْسے مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ روس اور چین کی اپیلوں کے باوجود امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔

دوسری جانب جمعہ بائیس ستمبر کو شمالی کوریائی وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اْن کا ملک بحر الکاہل میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا اور مشرق بعید کے ممالک میں پیدا شدہ بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس قبل بھی شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کرنے کے لیے شمالی جاپانی جزیرہ ہوکائیڈو کی بالائی فضا استعمال کی تھی۔

جاپان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ہائیڈروجن بم کے لیے جاپانی فضا کو استعمال کر سکتا ہے۔ جاپانی وزیر دفاع نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پیونگ یانگ حکومت درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل پر ہائیڈروجن بم نصب کرتے ہوئے یہ ٹیسٹ کر سکتا ہے۔کمیونسٹ ملک کے ممکنہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کے اعلان سے بحرانی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔

شمالی کوریائی اعلان کے بعد ایشیائی مالی منڈیوں کو شدید مندی کا سامنا رہا۔ جاپانی کرنسی کی قیمیت میں واضح کمی رونما ہوئی۔ اس کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایشیائی منڈیوں کی مندی کے اثرات یورپ اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی یقینی پڑیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...