عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں: خورشید شاہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 1:40 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 24ستمبر ( آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسر اقتدار آئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کوسہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا، لیکن منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ صرف عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسرِ اقتدار آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگرچیزوں پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جا رہا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، عوام کو اب پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ سارے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسہ واپس لاؤں گا، اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی، بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے، بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی سیمتعلق فیصلہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو ہمارا ہے، وہی 8 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں جن کو بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی، سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...