خاشقجی کے اغوا اور قتل سے متعلق رپورٹیں من گھڑت ہیں : خالد بن سلمان کا بیان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 9th October 2018, 5:59 PM | خلیجی خبریں |

دبئی9اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں کئی ایک انکشافات سامنے آئیں گے۔

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں خالد بن سلمان نے واضح کیا کہ اگرچہ تحقیقات ابھی اختتام کو نہیں پہنچی ہیں تاہم اس کے باوجود گزشتہ چند روز میں بے ہودہ نوعیت کے افواہوں کا بازار گرم ہوگیاہے۔سعودی سفیر نے کہا کہ "سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اِن پروپیگنڈوں پر بات نہ کی جائے۔ بالخصوص جب کہ معاملہ مملکت کے ایک لا پتا شہری سے متعلق ہو جس نے اپنی زندگی کا بڑا حصّہ اپنے وطن کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ "بے شک مملکت میں جمال خاشقجی کا خاندان انتہائی تشویش کا شکار ہے اور اسی طرح ہمیں بھی تشویش لاحق ہے۔ جمال کے سعودی عرب میں بہت سے دوست ہیں اور میں ان میں سے ایک ہوں۔ کئی معاملات میں اختلافات کے باوجود ہم نے اپنے رابطوں کو برقرار رکھا ۔شہزادہ خالد بن سلمان نے زور دے کر کہا کہ "خاشقجی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں چھپائے جانے یا مملکت کی جانب سے اغوا یا قتل کیے جانے کے حوالے سے تمام تر افواہیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ ترکی سے حاصل ابتدائی معلومات کے مطابق وہ قونصل خانے سے نکلنے کے بعد لا پتہ ہوئے۔ تاہم جب مملکت کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہو گیا تو پھر الزامات بھی بدل گئے اور یہ بات پھیلائی گئی کہ وہ قونصل خانے کے اندر لا پتا ہوئے۔ بعد ازاں جب ترک حکام اور میڈیا کو قونصل خانے کی عمارت کے مکمل معائنے کی اجازت دے دی گئی تو ایک بار پھر الزامات میں تبدیلی آئی اور یہ شرم ناک پروپیگنڈا کیا گیا کہ خاشقجی کو کام کے اوقات میں قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا جب کہ درجنوں ملازمین اور غیر ملکی افراد بھی موجود ہوتے ہیں۔ معلوم نہیں اس نوعیت کے پروپیگنڈے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے سفارت خانے کے لیے اس وقت اہم ترین امر خاشقجی کی سلامتی اور اس بات کا ظاہر ہونا ہے کہ حقیقت میں کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جمال خاشقجی گزشتہ چند ماہ کے دوران باقاعدگی کے ساتھ استنبول میں سعودی قونصل خانے آتے رہے ہیں۔واشنگٹن میں سعودی سفیر نے زور دیا کہ استنبول میں سعودی قونصل خانے پر لازم ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے تا کہ یہ انکشاف سامنے آ سکے کہ خاشقجی کے روانہ ہونے کے بعد کیا واقعہ پیش آیا۔ شہزادہ خالد کے مطابق مملکت نے ترکی کی حکومت کی موافقت سے اپنی ایک سکیورٹی ٹیم بھی استنبول بھیجی ہے تا کہ وہ اپنے ترک ہم منصبوں سے اس تعلق گفت و شنید ہورہی ہے ۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا کہ مملکت کی جانب سے جمال خاشقجی کی تلاش کے سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...