ملیکارجن کھرگے نے نریندر مودی کو چور کہے جانے کا دفاع کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2018, 11:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍ستمبر(ایس او نیوز) لوک سبھا میں کانگریس پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی کو بعض کانگریس قائدین کی طرف سے چور قرار دئے جانے کا دفاع کیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رافیل طیارے کی خریداری میں جس طرح کا کرپشن ہوا ہے اسے دیکھتے ہوئے اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو چور نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کہنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہاکہ رافیل سودے کے معاملے میں سرکاری کمپنی سے دھوکہ کرکے وزیراعظم نے ایک انفرادی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا ہے، یہ ملک سے دغا نہیں تو اور کیا ہے؟۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ایچ اے ایل کی بجائے اس سودے میں نجی کمپنی کو شامل کرنے کے لئے کئے گئے اصرار کا انکشاف خود فرانس کے سابق صدر اولان نے کیا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ رافیل معاملے میں مودی اگر بے داغ ہیں تو اپنی خاموشی توڑ کر جواب دیں صرف ترجمانوں کے ذریعے وضاحت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ مودی کو اگر اپنے پاک دامن ہونے کا اتنا ہی یقین ہے تو معاہدے کے تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں۔ یہ معاہدہ ملک کا اتنا بڑا دفاعی راز نہیں ہے کہ اس سے عوام کی نظروں سے چھپادیا جائے۔ کھرگے نے کہاکہ معاہدے کے مختلف نکات پر جو اعتراضات کئے جارہے ہیں ان کی جانچ کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ سچائی سامنے آسکے۔ ان تمام کو ٹالنے کی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی رافیل سودے میں ہوئی مبینہ بے قاعدگیوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔ ایسے شخص کو جس زبان میں نکتہ چینی کی جانی چاہئے اسی زبان میں کی جارہی ہے اسی لئے اس پر اعتراض کو وہ بے جا سمجھتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...