کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن نے ایئر انڈیا کا کانٹریکٹ حاصل کیا
نئی دہلی18جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے مسلسل تیسری بارا یئر انڈیا سے 8کروڑ روپے کا کانٹریکٹ حاصل کیاہے۔ یہ کانٹریکٹ ایئر انڈیا کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے آسائشی کٹس فراہم کرنے کے لئے ہے، جس میں کھادی کے بنے ہوئے ہاتھ پوچھنے کے خوشبودار سنیٹائزر، صفائی کے لوشن، ہاتھ سے بنا ہوا صابن، ہونٹوں پر پھیرنیو الی بام، کھادی کا روز فیس واش اور دیگر ضروری تیل وغیرہ شامل ہیں۔یہ اطلاع دیتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونئے کمار سکسینہ نے بتایا کہ دیسی کپڑے کے استعمال کو فروغ دینے اور کے وی آئی سی کے ذریعے اس کی فراہمی بڑھانے کی غرض سے قومی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اپنی بین الاقوامی پروازوں میں قدرتی اور ماحول دوست کھادی کی مصنوعات کے استعمال لے لیے اپنا آرڈر دوہرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی لیے اس نے کے وی آئی سی کو 185ہزار آسائشی کٹس کی فراہمی کا آرڈر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے وی آئی سی کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اسے مسلسل تیسری مرتبہ آسائشی کٹس فراہم کرنے آرڈر ملا ہے۔ کے وی آئی سی کے چیئر مین نے یہ بھی کہا کہ تازہ ترین آرڈر سے اس کمیشن کو دیہی کارکنوں کو بہت چھوٹے کارخانوں کے ذریعے مسلسل روزگار فراہم کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ستمبر2016ء میں ایئر انڈیا نے کے وی آئی سی کو 5.75 لاکھ کھادی کی صابن کی ٹکیا فراہم کرنے کا آرڈر دیا تھا۔ اس سے پہلے اس نے جون 2016ء میں کے وی آئی سی کو 1.85لاکھ ا?سائشی کٹس مہیا کرانے کا 8 کروڑ روپے کا آرڈر دیا تھا۔ اسی طرح دسمبر2015ء4 میں ایئر انڈیا نے کے وی آئی سی کو 25ہزار آسائشی کٹس فراہم کرنے کا 1.21 کروڑ روپے کا آزمائشی آرڈر دیا تھا۔جناب ونئے کمار سکسینہ نے بتایا کہ کے وی آئی سی نے کبھی بھی سامان کی فراہمی میں مقررہ وقت حد سے تجاوز نہیں کیا اور کھادی کی مصنوعات کے معیار کے معاملے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے تمام اطراف سے بار بار آرڈرملنے لگے ہیں۔