پڑوسی ریاست کیرالہ میں اب چوتھا انٹرنیشنل ائرپورٹ افتتاح کے لئے تیار؛ دسمبر 9 کو افتتاح ہونے کی توقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th October 2018, 6:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 5/اکتوبر (ایس او نیوز)پڑوسی  ریاست کیرالہ کے کنّور میں  انٹرنیشنل ائرپورٹ اب افتتاح کے لئے تیار ہے اور توقع کی جارہی ہے  دسمبر 9 کو اس ائرپورٹ کا افتتاح ہوگا۔

خیال رہے کہ ریاست تمل ناڈو کے بعد کیرالہ ملک کی دوسری ریاست ہوگی جہاں چار انٹرنیشنل ائرپورٹ  کے ذریعے مسافر باہر ممالک کا سفر کرسکیں گے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول اویشن نے کنّور انٹرنیشنل ائرپورٹ کو ائروڈروم لائسنس جاری کردیا ہے، جس کے بعد ائرپورٹ کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ملی ہے کہ ائرپورٹ کے افتتاح کے لئے صدر ہند رام ناتھ کوند کو مدعو کرنے کی کوشش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ائرپورٹ میں تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی ہے، اس کا رن وے فی الوقت  3,050 میٹر لمبا ہے، جبکہ اس کو چار ہزار میٹر توسیع دینے کا کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ کیرالہ میں ترویندرم انٹرنیشنل ائرپورٹ، کوچین انٹرنیشنل ائرپورٹ اور  کالی کٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے بعد اب کنّور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ذریعے مسافر ملک سے باہر ممالک کا دورہ کرسکیں  گے۔ یاد رہے کہ کنّور، مینگلور سے قریب 140 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...