کیرالا سے بھی بی جے پی کے لیے بری خبر،الیکشن میں چوتھامقام،آئی یوایم ایل نے وینگاراضمنی الیکشن جیتا،امت شاہ اوریوگی کادورہ بے کار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 12:07 PM | ملکی خبریں |

وینگارا ،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرالا کے وینگارا اسمبلی انتخاب میں، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) کے امیدوارنے کامیابی حاصل کرلی ہے۔کے این کھادرنے اپنے مخالف سی پی آئی (ایم)کے پی پی بشیر کو23310 ووٹوں سے شکست دی۔آئی سی ایل کے چیئرمین پی پی کناالیٹوٹی کے اپریل میں مالپورم سے لوک سبھا کے ممبر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی تھی۔چیف انتخابی آفیسر کے مطابق کھالہ نے65227 ووٹ حاصل کیے جبکہ سی پی آئی (ایم) کے امیدوار پی پی بشیر نے جو کہ دوسرے مقام پرتھے۔41917 ووٹ حاصل کیے۔تیسری جگہ بھارت کے سماجی ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی ڈی پی)کے امیدوار نصیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار جان چندران کوچوتھامقام ملا ہے۔ مجموعی طور پر 502 ووٹرز نے انتخابات میں نوٹابٹن دبادیا۔بی بی جے پی کے امیدوار کے لئے 2857ووٹ کے ساتھ اس الیکشن میں چوتھی جگہ ملی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...