تعلیم کےلئے مچھلی بیچنے والی طالبہ حنان حامد نے اب کیرلا متاثرین کے لئےعطیہ کئے 1.5 لاکھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2018, 11:02 AM | ملکی خبریں |

کوچی،19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کیرلا گزشتہ 100 سالوں میں ریکارڈ توڑنے والی بارش کی تباہی سے پریشان ہے۔ ملک کے کئی ریاستوں سمیت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر جیسے ممالک نے کیرلا کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ کئی لیڈروں اور نامور شخصیات نے بھی سیلاب راحت رسانی کے لئے عطیہ دیا ہے۔

ان سب کے درمیان کیرلا کے کوچی کی رہنے والی 21 سالہ طالبہ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ اپنی پڑھائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مچھلی بیچنے کے لئے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئی طالبہ حنان حامد نے سیلاب متاثرہ کیرل کے وزیراعلیٰ تباہی راحت فنڈ میں 1.5 لاکھ روپئے کا تعاون دیا ہے۔

حنان حامد عطیہ کے بارے میں کہتی ہیں ’’میری پڑھائی کے لئے کی جارہی جدوجہد کو سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد کچھ لوگوں نے اقتصادی طور پر میری مدد کی تھی۔ کل ڈیڑھ لاکھ روپئے اکٹھا ہوئے تھے۔ حنان نے کہا ’’یہ پیسہ مجھے لوگوں سے ملا تھا۔ ضرورتمندوں کی مدد کے لئے اسے واپس دے کر میں بہت خوش ہوں اور اچھا محسوس کررہی ہوں۔

دراصل گزشتہ جولائی کو حنان حامد کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ ان تصویروں میں حنان اسکول یونیفارم میں مچھلی بیچتی ہوئی نظرآرہی تھیں۔ اڈکّی ضلع کے تھوڈ پجھا میں ایک پرائیویٹ کالج میں بی ایس سی کی طالبہ حنان حامد کے جدوجہد کرنے کی یہ کہانی ملیالم اخبار میں اہمیت کے ساتھ شائع ہوئی تھی۔

اس کے بعد دوسرے تمام میڈیا نے بھی اسے اپنے اخباروں اور ویب سائٹ میں جگہ دی تھی۔ حالانکہ سوشل میڈیا میں کچھ صارفین نے حنان کی کہانی پر شک ظاہر کیا تھا اور اسے فرضی قراردیا تھا۔ صارفین نے حنان حامد کو جم کر ٹرول بھی کیا تھا۔

اب کیرلا میں سیلاب راحتی فنڈ کے لئے عطیہ دے کر حنان کی سوشل میڈیا پر تعریفیں ہورہی ہیں۔ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مختلف پروگراموں میں اینکر کا کردار نبھانے والی حنان نے لوگوں سے راحت رسانی کے کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیہ کرنے کی گزارش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...