سبری مالا مندر: کیرالہ میں تشدد، دیسی بم کے مقابلے میں نہ پلیٹ گن نہ فائرنگ،شرانگیزوں کے سامنے پولیس سجدہ ریز 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th January 2019, 12:10 AM | ملکی خبریں |

تروانت پور م 4 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سبری مالامندر میں تمام عمر کی خواتین کے داخلے کے بعد میدان جنگ میں تبدیل ہوئے کیرالہ سے تشدد کے واقعات کی خبریں آرہی ہیں۔ جمعہ کو بھی کئی مقامات پر پرتشدد مظاہرین نے دیسی بم پھینکے اور پتھراؤ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک کم از کم 1ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پر تشدد مظاہروں کے سلسلے میں 801 معاملے درج کئے گئے ہیں۔واضح ہو کہ ملک کا ایک حصہ یہ بھی ہے جہاں شرانگیز زعفرانی ٹولہ کے حوصلے بلند ہیں اور پولیس ٹیم پر دیسی بم پھینک رہے ہیں ۔ جمعرات کو ہندو نواز تنظیموں نے صبح سے شام تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 717 لوگ احتیاطا حراست میں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مالابار دیوسووم بورڈ کے رکن کے گھر میں جمعہ کی صبح دیسی بم پھینکے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈور میں موبائل کی ایک دکان پر بھی اسی طرح کے دھماکہ خیز اشیاء پھینکے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ کنور میں دیسی بم سے حملے کی چار واقعات سامنے پیش آئے ہیں ۔ سیاسی طور پر غیر مستحکم ضلع میں سی پی ایم اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان مسلسل جدوجہد ہوتے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کم از کم 200 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بہرحال واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بی جے پی کی حمایت سے حوصلہ پاکر نام نہاد ہندوتوگروپوں کے پلیٹ فارم سبری مالا کرما کمیٹی اور وشو ہندو پریشد نے ایپا کے مندر میں دو خواتین کے داخلہ کی مخالفت جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...