کیرلا ریلیف : جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صوبائی وفدکے رضاکاروں کے ذریعہ’’ ویاناڑ،کیرلا‘‘میں ریلیف کی تقسیم جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 7:45 PM | ملکی خبریں |

 

ممبئی6؍ ستمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صوبائی وفد کے رضاکار کیرلا کے متاثرہ علاقہ ویاناڑ میں تباہ شدہ مکانات کا جائزہ لے کر متاثرین میں ریلیف تقسیم کر رہے ہیں ۔یہ اطلاع آج مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے دی جو گزشتہ چھ دنوں سے کیرلا کے سیلاب زدہ علاقوں کے سروے کے لئے اپنے سہ رکنی وفد کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں مقیم ہیں۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ ناگپور سے جمعیۃعلماء کے رضاکاروں کا ایک وفد کل (بدھ ) شام کو بذریعہ ٹرین میسور پہونچا ،اور آج (جمعرات)صبح اس وفد کو ذمہ داروں کی ضروری ہدایات کے ساتھ کیرلا کے متاثرہ ضلع ویاناڑ کے لئے روانہ کیا گیا،جہاں وہ تباہ شدہ مکانات کا جائزہ لے ان کو ریلیف کے سامان دے رہا ہے۔ 

اس وفد میں عبد العلیم ،جاوید اختر ،مختار احمد،محمد غوث،شفیع الرحمٰن اور محمد زید وغیر ہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...