کرناٹک کے کئی اضلاع سیلاب سے متاثر۔عام زندگی مفلوج سیلاب زدہ کیرلا میں مرکز کی طرف سے بڑے پیمانے پر راحت رسانی کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 10:45 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) جنوبی کرناٹک کے ساحلی اور مغربی گھاٹ میں موسلا دھاربارش اورکاویری ندی سے بھاری مقدار میں پانی چھوڑنے سے کئی اضلاع میں عام زندگی پوری طرح سے متأثر ہے ۔شدید بارش کی وجہ سے بنگلورواورمنگلورو کی سڑکوں پر آمد ورفت کی خدمات متأثر ہیں، کیرلا و تمل ناڈو کو جوڑنے والے قومی شاہراہیں ملبے سے پٹی ہوئی ہیں۔ کھیتوں سمیت بڑے علاقے پانی کی زد میں ہیں۔سیلاب کی سنگینی کے پیش نظر سیاحوں کو کوڈاگو نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے ۔ کوڈاگو کے زیادہ ترحصوں میں سیلاب ہے ،اور سڑکوں کے خراب ہونے کی وجہ سے آمد و رفت کی خدمات کو بند کر دیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے افسروں کے پیش قیاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

میسور کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کوڈاگو میں بارش کی وجہ سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے ۔وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کو ہاتی ہل ساحل پر پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے مستعد کر دیا گیا اور جو لوگ کوڈاگو ،جنوبی کنڑا، اڈوپی، ہاسن، شیموگہ اور چکمگلورو اضلاع میں شدید بارش کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں ان کو نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔انہوں نے افسروں سے رابطہ قائم کرکے سیلاب میں پھنسے لوگوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کاویری اور لکشمن تیرتھ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے اس کی زد میں آکر آس پاس کے کئی گاؤں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میں سیلاب کے قہر کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے 100 کروڑ روپئے مالی تعاون کا پہلے ہی اعلان کر دیا تھا اور20 کروڑ کی پہلی قسط جاری بھی کر دی گئ ہے ۔سیلاب کی وجہ سے دھان اور کالی مرچ کی فصلوں کوسخت نقصان پہونچا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاستی حکومت بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے لئے ہر ممکن مدد کرے گی۔ جبکہ مقامی نمائندوں نے کاڈاگو کے لئے خصوصی راحت پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے کوڈاگو کے 300 سے زیادہ گاؤں سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔دریں اثناء مرکز کی طرف سے سیلاب متاثرہ ریاست کیرلا میں جمعرات کو بڑے پیمانے پر راحت رسانی و بازیابی مہم کا آغاز کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مرکزی کابینہ کے سکریٹری نے اس سلسلے میں دار الحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر چند گھنٹے پہلے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی، جس میں یہ حکم دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج، بحریہ، فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی اضافی ٹیمیں راحت رسانی کے آپریشن میں تعینات کرکے راحت رسانی و بازیابی مہم کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ریاست کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی اور اشیاء خوردنی کے پیکٹ کی اضافی کھیپ روانہ کی جارہی ہے ۔سنٹرل واٹر کمیشن کے چیرمین ملا پیریار باندھ پر بانی کے بہاؤ اور سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کریں گے ۔ محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کے روز پوری ریاست کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ دریں اثناء، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح کیرلا کے وزیر اعلیٰ پینارئی وجیئن سے بات کرکے انہیں ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کیرلا میں آزادی کے بعد سب سے بھیانک سیلاب قرار دیتے ہوئے مرکز کی طرف سے فوری طورپر 100 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے پہلے آج ریاست کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 1924 کے بعد یہ سب سے تباہ کن سیلاب آیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اپنے خرچ پر منعقد ہونے والے سالانہ ’اونم‘تہوار کی تقریبات کو بھی رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاکہ اس رقم کو متاثرین کی راحت رسانی و بازیابی کیلئے استعمال کیا جاسکے ۔ دریں اثناء کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کیرلا میں سیلاب متاثرین کی مدد اور راحت رسانی کے لئے فوج اور بحریہ کے دستوں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ۔ راہل گاندھی نے سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لئے کیرلا کو خصوصی امداد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔ ایک ٹوئیٹ میں کانگریس صدر نے کہا کہ ’’کیرلا بڑی آفت کی زد میں ہے ۔ میں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ متاثرہ ریاست میں فوج اور بحریہ کی ٹیموں کی تعیناتی میں وسیع پیمانے پر اضافہ کیا جائے ‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...