کیرالہ مبینہ لوجہاد کیس : مدتوں بعد ہادیہ نے اپنے شوہر شفین جہاں سے ٹیلی فون پر کی بات چیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th November 2017, 11:40 AM | ملکی خبریں |

کوچی،29/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) لو جہاد کے مبینہ معاملہ کی وجہ سے موضوع بحث بنی کیرالہ کی 25 سالہ ہادیہ نے طویل عرصہ کے بعد اپنے شوہر شفین جہاں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہادیہ کے بیان کے بعد اس کو والدین کی نگرانی سے آزادی دیتے ہوئے تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دیدی تھی۔ عدالت عظمی کی ہدایت کے مطابق شیوراج ہومیوپیتھی میڈیکل کالج میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے سیلم پہنچنے کے ایک دن بعد ہادیہ نے کالج کے ڈین کے فون سے اپنے شوہر سے بات چیت کی۔

کالج کے ڈین جی کنن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہادیہ نے میرے موبائل فون سے اپنے شوہر سے بات چیت کی ۔ جب گارجین کے طور پر میں نے اس سے پوچھا کہ کیا اس کی کسی سے بات چیت کرنے یا ملنے کی خواہش ہے تو ہادیہ نے اپنے شوہر سے بات چیت کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ 25 سالہ ہادیہ کو منگل کی شام کوئمبٹور سے سخت سیکورٹی کے درمیان کیرالہ پولیس کالج لے کر پہنچی تھی۔

قبل ازیں جب صحافیوں نے ہادیہ سے اس کے شوہر شفین جہاں کے بارے میں پوچھا تھا تو اس نے کہا تھا کہ اس کا اپنے شوہر سے گزشتہ کئی مہینوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، کیونکہ اس کے پاس موبائل فون نہیں ہے اور اس نے صرف اپنے والدین سے بات چیت کی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ہادیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے بات چیت کرنے کو لے کر کافی پرجوش ہے۔

ہادیہ پر نہیں ہے کسی طرح کی کوئی پابندی:مذہب اسلام قبول کرکے کیرالہ میں ایک مسلم نوجوان شفین جہاں سے شادی کرنے کی وجہ سےہادیہ سرخیوں میں ہے ۔ ڈین کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر سے بات چیت کے بعد لگتا ہے کہ اس کو ڈپریشن سے کافی راحت ملی ہے ۔ ڈین کے مطابق کسی سے بات چیت کرنے یا کسی سے اس کے ملنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

کالج میں تناو پر ہادیہ کا اظہار افسوس:ڈین کنن کے مطابق ہادیہ نے کالج میں موجود تناو کے ماحول اور اس کی وجہ سے دیگر طلبہ کو پریشانی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کنن نے کہا کہ اس نے اپنے نام میں تبدیلی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نے اپنے ماضی کے نام اکھیلہ اشوکن سے ہی انٹرن شپ کیلئے درخواست دی ہے۔

چھٹیوں کو لے کر عدالت جائے گی کالج انتظامیہ:ڈین کنن کے مطابق اس بات کو لے کر تھوڑا تذبذب ہے کہ کالج میں چھٹیوں کے دوران ہادیہ کو کہاں اور کس کے ساتھ بھیجا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے سبھی قوانین و ضوابط اور پابندیاں ہادیہ پر بھی نافذ ہوں گی اور ہفتہ میں ایک مرتبہ اس کو اپنی ضرورت کی اشیا خریدنے کیلئے ہاسٹل کے وارڈن کے ساتھ باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔