ہندوستان کی تاریخ میں شاید پہلی بار فضلاء مدارس کے گیارہ فارغین کیرالہ ہائی کورٹ میں کریں گے وکالت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 11:31 AM | ملکی خبریں | ساحلی خبریں |

کالی کٹ 7جون (ایس او نیوز) ہندوستان کی تاریخ میں شاید پہلی بار گیارہ فضلاء مدارس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم حاصل کرکے کیرالہ ہائی کورٹ میں وکالت کی خدمات انجام دیں گے۔ اس تعلق سے گیارہ فارغین نے کیرالہ ہائی کورٹ میں اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس بات کی اطلاع   جامعہ ثقافتہ السنیہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسین ثقافی  نے   دی ہے۔

مدارس سے فارغ یہ فضلاء اب جُبہ اور ٹوپی نہیں بلکہ کالے کوٹ اور کالے گائون میں ملبوس نظر آئیں گے اور عدالت میں وکالت کرنے کے دوران دین کا دامن بھی مضبوطی کے ساتھ تھامے رہیں گے، اس طرح جامعہ ثقافیہ السنیہ نے اپنے مدرسہ سے فارغ  فضلاء کو لاء کی تعلیم سے آراستہ کرکے  ایک  عام تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

یہ  لوگ جب کیرالہ ہائی کورٹ سے رجسٹریشن کرواکر باہر آئے تو وہ کالے کوٹ اور کالے گاؤن میں ملبوس تھے اور وکالت کے میدان میں اپنا رول ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیارنظر آرہے تھے۔

ڈاکٹر ثقافی  کے مطابق یہ فضلا مرکز ثقافتہ السنیہ کے لاء کالج کے پہلے بیچ کے لا گریجویٹ ہیں۔ ان کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہے  کہ وہ عالم فاضل کے ساتھ لاء گریجویٹ بھی ہیں اور اب  وکالت کے پیشے سے منسلک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر حسین ثقافی نے کہاکہ مثالی شہری بننے کے لئے ہندوستانی آئین اور شریعت کا علم دونوں ہونا  ضروری ہے ان کے مطابق مذہبی لیڈر عوام کو متاثر کرسکتے ہیں لیکن مذہبی لیڈروں میں بیداری ہونی چاہئے تاکہ وہ ہر کام قانونی بنیاد پرکرسکیں۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ترکی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں منعقد ورلڈ مسلم مائناریٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر انہیں ہندستانی آئین کا علم بہت کام آیا تھااور یہ بات سمجھ میں آئی کہ مذہبی آزادی بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جس کی ہندوستان کے آرٹیکل 25اور 28میں ضمانت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2014سے 2017کے ایل ایل بی بیچ میں 20 طلباء تھے ان میں گیارہ ہندستان کے ہیں اورباقی بیرون ممالک کے ہیں۔ان گیارہ لاء گریجویٹ طلبہ کا کیرالہ ہائی کورٹ میں رجسٹریشن ہوا ہے۔ ان طلبہ میں سے کئی طلبہ نے منصف مجسٹریٹ کے امتحان کی تیاری شروع کردی ہے جو اسی سال ہونے والا ہے۔

ان طلبہ میں سے کچھ نے بتایا کہ ان کی دلچسپی  کریمنالوجی، ہیومن رائٹس اور کارپوریٹ لاء میں ہے جب کہ کچھ نے کہاکہ وہ وکالت کے ذریعہ معمولی فیس لے کر غریبوں کو انصاف دلانا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ جامعہ ثقافتہ السنیہ کے تحت لاء کالج، انجینئرنگ کالج ، یونانی میڈیکل کالج اور دیگر کالجوں کے علاوہ سینکڑوں  اسکول بھی چلتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔