کیرل حکومت کی بس کرایہ بڑھانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2018, 8:54 PM | ملکی خبریں |

تروونتپورم، 14 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کیرل حکومت نے آج سرکاری اور نجی بسوں کے کرایہ میں اضافہ کا اعلان کیا جس کا نفاذ ایک مارچ سے ہوگا ۔ عام بس سروس کا کم ازکم کرایہ آٹھ روپے ہوں گے ، پہلے اس کا کرایہ سات روپے تھا۔ فاسٹ پسنجر سروس کا کرایہ 10 روپے کی جگہ 11 رو پیہ ہوگا ۔کم سے کم کرایہ کے ساتھ ساتھ تمام زمرہ کی سروس کے لئے فی کلو میٹر فیس بھی بڑھا دی گئی ہے ۔یہ اضافہ آٹھ پیسے سے چھ روپے کے درمیان ہے۔کیرل کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے یہ فیصلہ کل یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں لیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اے کے ششی دھرن نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں استحکام کے لیے اس کا اضافہ ضروری تھا ۔2014 میں بس کے کرایہ کا جائزہ لیا گیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...