کیرلا حکومت نے سیلاب اور تباہی کیلئے تملناڈو حکومت کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہرایا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th August 2018, 11:39 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو؍تروننت پورم،25؍اگست(ایس او نیوز) کیرلا حکومت نے مرکزی حکومت کو ریاست میں سیلاب اور بارش سے ہوئی زبردست تباہی کے سلسلے میں روانہ کردہ اپنی رپورٹ میں اس تباہی کیلئے تملناڈو حکومت کی لاپرواہی اور غفلت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

کیرلا حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ اپنے حلف نامہ میں واضح کیا ہے کہ کیرلا کے ملا پریار آبی ذخیرہ سے اچانک ضرورت سےزیادہ پانی خارج کیے جانے سے کیرلا میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوئی تھی۔ اس کیلئے تملناڈو حکومت بڑی حد تک ذمہ دار ہے۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس سیلاب  سے کیرلا میں350افراد کی موت واقع ہوئی ہے، ہزاروں کروڑ کا مالی نقصان ہواہے، فصلیں اور مکانات تباہ ہوئے ہیں ۔ تامل ناڈو سرکار کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ تباہی مچی ہے۔

تملناڈو حکومت نے بند سے پانی بہائے جانے کے تعلق سے قبل از وقت کیرلا حکومت کو احتیاطی اقدامات کرنے کوئی پیغام روانہ نہیں کیا تھا۔  اس طرح بند سے پانی بہانے سے کیرلا کے سب سے اہم آبی ذخیرہ اڈکی ڈیم پر آپ ہونے سے وہاں بڑی مقدار میں پانی بہایا گیا تھا اس سیلاب سے کیرلا میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں ان کی املاک اور مکانات تباہ ہوئے ہیں ۔ اس وقت سیلاب متاثرین کیلئے کیرلا میں سب سے زیادہ طبی امداد اور کھانے  پینے کی اشیاء  کی ضرورت ہے۔ کیرلا کے کئی اسپتالوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہونے سے مریضوں کا علاج دشوار ہوگیا ہے۔ اس حلف نامہ کے داخل کرنے پر تملناڈو حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ اس سیلاب کیلئے تملناڈو ذمہ دار نہیں ہے۔ تملناڈو کے وزیر اعلیٰ یلہنی سوامی نے واضح کیا ہے کہ کیرلا میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد تامل ناڈو کے آبی ذخیرہ سے پانی بہایا گیا تھا، تملناڈو حکومت پر اس طرح کا الزام عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ 

کورگ ضلع کے مختلف دیہاتوں کیلئے کے ایس آر ٹ یسی منی بس سرویس :کورگ ضلع میں بارش اور سیلاب سے زمین بیٹھ جانے اور راستوں پر دراڑ پڑنے سے کے ایس آر ٹی سی نے کورگ ضلع میں مرکیرہ۔سولیا روٹ پر بس سرویسز روک دی تھی۔ اب مسافروں کی سہولت کیلئے کے ایس آر ٹی سی نے مرکیرہ ۔سولیا کے درمیان پناتو ، کریکے ، بھاگ منڈل کے راستہ سے منی بس سرویس شروع کی ہے 5منی بسیں یہاں روزانہ ۱۴ ٹرپ دوڑا کرینگی ۔ اس کے نتیجہ میں کورگ میں لوگوں کو اب آس پاس کے علاوں میں تک آنے جانے کی کوئی خاص دشواری پیش نہیں آئیگی۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...