کیرالا سیلاب متاثرین کے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی پانچ لاکھ کی فوری امداد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2018, 1:46 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍اگست(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) جنوبی ھند کی ریاست کیرالا میں سیلاب کی تباہ کاری حد درجہ تشویش ناک ہے،اخباری اطلاعات کے مطابق سینکڑوں جانیں تلف ہو چکی ہیں اور آبادی کی آبادی صفحہ ہستی سے معدوم ہوچکی ہے،لاکھوں افراد بے گھر ہو کر کھانے ،پینے کے محتاج ہو چکے ہیں ۔چنانچہ صدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا سید ارشدمدنی مدظلہ کی ہدایت پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے یہ طے کیا ہے کہ کیرالا سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لئے پانچ لاکھ روپیہ کی مالیت کی خوردنی اشیاء کا ریلیف سامان عید قرباں کے بعد جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا ایک وفد لیکر کیرالا روانہ ہوگا۔ اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر اپنی روایت کے مطابق وہاں کے خانماں برباد لوگوں کی باز آباد کاری کرے گی۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی تمام ذیلی یونٹوں ،ائمہ مساجد،اور مخیرین سے درخواست کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں رقم اکٹھا کرکے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر امام باڑہ کمپاؤنڈ ،ممبئی 9 میں جمع کرائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...