کیرالہ: فضائیہ نے چھت پرہیلی کاپٹر اتارکرحاملہ خاتون سمیت بچائی 26 لوگوں کی جان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2018, 11:07 AM | ملکی خبریں |

کوچی، 19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کیرالہ میں ان دنوں سیلاب اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بارش نے یہاں گزشتہ 100 سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ فضائیہ، بحریہ ، بری فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ فوج کے جوان اپنی جان پر کھیل کر سیلاب متاثرعلاقوں سے لوگوں کی زندگیاں بچا رہے ہیں۔ جمعہ کو ایئر فورس کیپٹن پی ۔ راجک مار کی ٹیم نے ایک سیلاب زدہ علاقے میں گھنے درختوں کے درمیان گھر کی چھت پر ہیلی کاپٹر لینڈ کرا دیا اور یہاں سے 26 لوگوں کو بچایا۔ اس میں ایک  حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔

کیپٹن پی ۔ را ج کمار کی اس بہادری کی سوشل میڈیا پر جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ چھت پر ہیلی کاپٹر اتروا کر لوگوں کو ایئر لفٹ کرانے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس سے سمجھا جا سکتا ہے کہ فوج کس حد تک جاکر لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کر رہی ہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حاملہ خاتون کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر سے رسی لٹکائی گئی ہے۔ رسی کو خاتون کی کمر سے اوپر باندھا گیا ہے پھر اسے دھیرے ۔ دھیرے ہیلی کاپٹر کی طرف کھینچ لیا جاتا ہے۔

در اصل حاملہ خاتون کو بچانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے بھیجے گئے ایمرجنسی میسیج کے بعد بحریہ نے فورا کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہیلی کاپٹر بھیجا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں ایک ڈاکٹر بھی موجود تھا۔ جنہوں نے نیچے اتر کر پہلے اس خاتون کی جانچ کی ۔ حاملہ خاتون درد سے تڑپ رہی تھی۔ ایسے میں ایئر لفٹ کرانے کے بعد اسے فورا اسپتال بھیجا گیا ۔

بعد میں خاتون نے ایک بچے کوجنم دیا۔ بحریہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ، ‘ حاملہ خاتون کو سیلاب کے پانی سے نکال کر سنجیونی اسپتال لے جایا گیا ۔ خاتون کی جانچ کیلئے ڈاکٹر کو بھی اتارا گیا “۔

کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے اب تک 324 لوگوں کی موت

بتا دیں کہ کیرالہ میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب سے اب تک 324 لوگوں کی جان چکی ہے۔ قریب تین لاکھ لوگ بے گھر بتائے جا رہے ہیں۔ قریب 2 لاکھ 23 ہزار کوگوں کو 1500  راحت کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے ۔ سرکار نے لوگوں سے عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔ وہیں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...