اسلام قبول کرنے کی پاداش میں آر ایس ایس ہاتھوں قتل ہوئے فیضل کاپورا خاندان اسلام میں داخل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th July 2017, 3:08 PM | ساحلی خبریں |

ملپورم :26/جولائی (ایس او نیوز) ہندو ھرم چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کی پاداش میں نومبر 2016کو آر ایس ایس کے مشتبہ کارکنان نے کیرالہ کے تیرور میں فیضل نامی نوجوان کو بڑی بے رحمی سے قتل کر ڈالا تھا۔حالانکہ فیضل کے اسلام میں داخل ہونے پر اس کے گھر والوں کو کوئی اعتراض نہیں تھا، لیکن اس کے کچھ رشتہ داراور آر ایس ایس کے رضا کاروں نے مل کر اسے قتل کردیاتھا۔فیضل کے قتل کے ایک مہینے بعد اس کی ماں میناکشی نے اسلام قبول کرلیاتھا۔

اب مقتول فیضل خاندان کے قریبی معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فیضل کی دو بہنیں، اس کے بہنوئی اور ان کے پانچ بچوں نے دو ہفتے پہلے اسلام قبول کرلیا ہے، اور فی الحال دین کی تعلیم حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

فیضل قتل معاملے میں آر ایس ایس کے نارائنن اور فیضل کے رشتے دارونود اور جئے کمار کے ساتھ16ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جن کے بارے میں اب پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔