ہمیں کیا کھانا ہے، یہ دہلی اورناگپور سے سیکھنے کی ضرورت نہیں،کیرل کے وزیراعلیٰ برہم،کہا ، ریاستی حکومت اپنی پسندکے کھانے کے لیے تمام سہولیات دے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2017, 12:50 PM | ملکی خبریں |

کیرالہ29؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جانوروں کے بازار میں ذبح کے لئے جانوروں کی فروخت پر روک لگائے جانے کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پربرستے ہوئے کیرل کے وزیراعلیٰ وجین نے کہا کہ ان کی ریاست کے لوگوں کو کھانے کی آدتوں کے بارے میں نئی دہلی یاناگپور سے سیکھ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ی وجین نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ کیرل کے باشندوں کی کھانے کی روایتی عاداتیں ہیں جو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہے، اور انہیں کوئی نہیں بدل سکتا۔وزیراعلیٰ پنارایی وجین نے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو اپنی پسند کا کھانا کرنے کے لئے تمام سہولیات دے گی۔کیرل کے عوام کے لئے ہم نئی دہلی (مرکزی حکومت)یا ناگپور (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس ہیڈکوارٹر)میں کسی سے سیکھ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر جلیل نے کہاکہ ریاستی حکومت اس روک کو ہٹانے کے لئے ایک نیاقانون بنانے پر غور کریں گے۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے ریاستی سیکرٹری کوڈیری بالکرشن نے بھی کوجھیکوڈمیں کہاکہ مرکزی حکومت آر ایس ایس کا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...