آرایس ایس مندرکے تئیں عدم تحمل اورتعصب کاوکیل،سنگھ پریوارحملہ آوروں کی حمایت کررہاہے، عوام میں خوف وہراس کاماحول، موہن بھاگوت کے بیان پرکیرل سی ایم کا تلخ ر د عمل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2018, 12:41 AM | ملکی خبریں |

ترونت پورم18اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کیرالہ میں سبری مالا مندرمعاملہ میں تنازعہ نے اب سیاسی رخ اختیار کر لیا ہے۔ سبری مالا تنازعہ پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کیرل کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آر ایس ایس مندر کے تئیں ہمیشہ عدم تحمل کاحامی رہاہے۔سی ایم وجین نے کہا کہ سبری مالا میں ایک انفرادیت ہے، جو باقی مندر کھو چکے ہیں۔ یہ تمام مذاہب اور ذات کے لوگوں کو داخلہ کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنگھ پریوار اور آر ایس ایس ہمیشہ اس حقیقت کے تئیں تعصب کا شکا ر رہا ہے ۔ وہ سبری مالا کی خصوصیات کو مٹانے کی بہت کوشش کر چکے ہیں۔ سی ایم وجین نے آگے کہاہے کہ سبری مالا میں آدی باسی کمیونٹی کی طرف سے نبھائے جانے والے رسم رواج کو ختم کرنے میں ان کی (آر ایس ایس) کا کردار عوام میں مقبول ہے۔ موجودہ احتجاج کو اسی کے پیش نظر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس حملہ آوروں کی حمایت کر رہی ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ آور نسل پرست اور جاگیردارانہ نظریات سے متاثر ہیں۔ اس طرح کی نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کرنے سے آخر کار سبری مالا جیسے مقامات سے پسماندہ طبقوں کی جلاوطنی ہوگی ۔ تمام بھکتوں کو سبری مالا پر اس حملے کی مذمت کرنا چاہئے۔ واضح ہو کہ 93 ویں وجے دشمی کے موقعہ پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے سبری مالا میں خواتین کے داخلہ کی اجازت پر ریاستی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ سبری مالا دیواستھان کے سلسلے میں سینکڑوں سالوں کی روایت کی ظاہری وجوہات کے مدار کا خیال نہیں کیا گیا۔ مذہبی روایات کے سربراہان کا موقف یہ ہے کہ کروڑوں بھکتوں کی تعظیم اور عورتوں کا بڑا طبقہ ان قوانین کو مانتا ہے لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...