آر ایس ایس نے کبھی بھی ملک کو متحد رکھنا نہیں چاہا؛ مینگلور میں وزیرا علیٰ کیرالہ نے کیا آر ایس ایس پر زبردست حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th February 2017, 2:16 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

منگلورو 26؍ جنوری (ایس او نیوز) سنگھ پریوار کی شدت پسند تنظیموں کی جانب سے ہزار مخالفت اور بند کے اعلان کے باوجود کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) کی طرف سے منعقدہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریالی کامیاب رہی اور خصوصی طور پر شرکت کرنے والے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجیانن نے دو ٹوک انداز میں حاضرین سے خطاب کیا۔

نہرو میدان میں منعقد ہ جلسے میں مسٹر وجیانن نے کہا کہ منگلورو کی فرقہ وارانہ ریالی میں شریک ہوکر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ مجھے جب اس پروگرام میں شرکت کے لئے چار مہینے قبل مدعو کیا گیا تھا تو سنگھ پریوار نے اس کی مخالفت کی۔ ہم نے اسے ایک چیلنچ کے طور پر لیا اور میں آج اتنی کثیر تعداد میں حاضرین کے ساتھ مخاطب ہوں۔میں آر ایس ایس اور سنگھ پریوار والوں کو ہلاکت خیز ہتھیاروں کے ساتھ  گھومتے پھرتے دیکھ کر ہی بڑاہواہوں۔ میں آج بھی آر ایس ایس کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔

آر ایس ایس ۔گاندھی کی قاتل؟: اپنے خطاب کے دوران راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس ) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دائیں بازو کی اس تنظیم نے کبھی بھی ملک کو متحد رکھنا نہیں چاہا اور سیکیولراقدار میں کبھی بھی اس کا یقین نہیں رہا ہے۔آر ایس ایس نے عوام کے درمیان رنجش اور تصادم کو فروغ دیا ہے اور اس کا سلسلہ گاندھی جی کے قتل سے جاملتا ہے۔وجیانن نے آر ایس ایس پر گاندھی جی کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس نے گاندھی کے قتل کی سازش رچی اور براہ راست اس میں ملوث رہی ہے۔گاندھی جی کو راستے سے ہٹانے کے لئے اس نے گوڈسے (نتھورام) کو اپنے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔دنیا جانتی ہے کہ گاندھی کے قتل پر آر ایس ایس نے جشن مناکر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔

آر ایس ایس ۔انگریزوں کے ساتھ تھی: وجیانن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس نے انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیا۔اس نے ملک کی آزادی کے لئے آواز بھی نہیں لگائی۔آر ایس ایس والے نہیں چاہتے تھے کہ انگریز یہاں سے چلے جائیں۔ بلکہ انہوں نے انگریز وائسرائے کے ساتھ ہاتھ ملالیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارے نظریات آپس میں ملتے ہیں۔ اس نے کبھی بھی یہاں کی ہمہ رنگ اور ہمہ جہت ثقافت کے ساتھ اپنے آپ کو ہم آہنگ نہیں کیا۔

آر ایس ایس اورہٹلر کی پالیسی: مسٹر وجیانن نے بڑے بے باک انداز میں کہا کہ آر ایس ایس نے ہٹلر کی پالیسی اور فاشسزم کو اپنایا ہے۔ اور اسی ہٹلر کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے عوام کے اندرطبقاتی تفریق اور فسادات کو ہوادینے اور دلتوں کو ہراساں کرنے کا کام کیا ہے۔فرقہ وارانہ فسادات کی ساز ش رچنا اور اس پر عمل کرنا آر ایس ایس کی جانی مانی پالیسی ہے۔آر ایس ایس سیکیولرازم کی مخالف تنظیم ہے جو سیکولرازم کو ملک کے لئے خطرہ سمجھتی ہے۔مسٹر وجیانن نے آر ایس ایس کے ترجمان رسالہ آرگنائزرکے 17جولائی 1947کے شمارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک مضمون چھپا تھا جس میں دیش کو انڈیا کا نام دینے کی بھی مخالفت کی گئی تھی اور اسے ہندوستان کہنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آر ایس ایس کی مخالفت کرنے والوں کا قتل: حق بات کہنے والوں کے قتل کرنے کے معاملات اور دادری میں اخلاق قتل جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے پینارائی وجیانن نے کہا کہ آر ایس ایس عدم برداشت اور عدم تحمل کی حامل ہے۔دوسرے خیالات وہ کبھی برداشت نہیں کرسکتی۔جو ان کے نظریات کے خلاف بولتا ہے اسے راستے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔اس کی مثال کے طور پر انہوں نے پروفیسر کلبرگی، نریندرا دابولکر اورگووند پنسارے کے بہیمانہ قتل کا حوالہ دیا۔آر ایس ایس چاہتی ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرے کہ کون کیا غذا کھائے گا۔اور جو ان کی بات نہیں مانے گا اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔جیسا کہ دادری میں ایک شخص (اخلاق) کو اس الزام پر ہلاک کردیا گیا تھا کہ اس نے بیف کھایا ہے جبکہ بعد میں وہ مٹن ثابت ہواتھا۔اسی طرح گجرات میں چار دلتوں کو برہنہ کرکے پیٹا گیا تھا (کیونکہ وہ مردہ گائے کی چمڑی اتارنے کاکام کرتے تھے) اسی طرح ہریانہ اور دہلی میں عصمت دری کے واقعات دہرائے گئے ہیں۔

ہندتووادی اپنے ہی کارکنوں کے قاتل: وزیراعلیٰ کیرالہ نے ہندتووادی تنظیموں کی طرف سے ایک دوسرے کو قتل کیے جانے کے معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں میں ان کا تشدد بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ وی ایچ پی اور دیگر تنظیموں کے کارکنان ایک دوسرے کو ہی قتل کرنے لگ گئے ہیں۔ چاہے وہ گؤ رکھشکوں کی طرف سے پرتاپ پجاری قتل کا معاملہ ہویا پروین پجاری مرڈر کایا پھر نمو بریگیڈکے بانی نریش شینوئی کی طرف سے کیا گیا ونائک بالیگا مرڈر کیس ہو ۔ یہ سارے معاملات سنگھ پریوار کے تشدد کا مظہر ہیں۔

یہ ملک صرف آر ایس ایس کا نہیں ہے: مسٹر وجیانن نے کہا کہ جب یو آر آنند مورتی بستر مرگ پر تھے اس وقت ان سنگھیوں نے ان کو پاکستان چلے جانے کو کہا تھا۔ ان شدت پسندوں نے شاہ رخ خان اور عامر خان کو بھی پاکستان چلے جانے کو کہا تھا۔ آر ایس ایس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کو ملک چھوڑ کر جانے کے لئے کہے۔یہاں ہر شہری کو آزادی کے ساتھ جینے اور بسنے کا حق حاصل ہے ۔ یہ ملک صرف آر ایس ایس کا نہیں ہے۔اس پر ہر ایک شہری کا حق ہے۔

بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہونا ہے: سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری سری رام ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینارائی وجیانن کی آمد کے خلاف سنگھ پریوار اور بی جے پی نے ہر طرح سے رکاوٹ پید اکرنے کی کوشش کی مگر آج اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے جلسے میں حاضر ہوکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریالی کو کامیاب بنایا۔ اس سے سنگھ پریوار کی مخالفت میں عوام کے اتحاد کا مظاہرہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندتووادی تنظیموں نے پینا رائی وجیانن کو" موت کا سوداگر" کہالیکن وہ بھول گئے کہ تقسیم ہند کے وقت پورے ملک میں انہوں نے خونریزی کا طوفان اٹھا رکھا تھا۔یہ لوگ گاندھی جی قتل اور گجرات کے فسادات میں براہ راست ملوث رہے ہیں۔اس لئے ہمیں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف مزید متحد اور مستحکم ہونا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...