ہندو شدت پسند تنظیموں کے احتجاج کے بائوجود کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینرائی وجیئن کی مینگلور آمد؛ ٹرین سے پہنچے مینگلور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th February 2017, 2:15 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 25 فروری (ایس او نیوز) ہندو شدت پسند تنظیموں کے احتجاج اور مینگلور بندکے اعلان کے دوران بھلے ہی شہر کے کچھ مضافاتی علاقوں میں بسوں پر پتھرائو اور راستوں پر رکائوٹیں کھڑی کرکے  لوگوں کے اندر ڈر اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، مگر ان سب کے بائوجود کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینرائی وجئین ٹرین پر سوار ہوکر مینگلور پہنچ گئے۔ کرتا اور دھوتی پہنے ایک عام آدمی کی طرف پینرائی وجئین ریلوے اسٹیشن اُترے، جہاں پولس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔ یہاں سے وہ سیدھے وارتھا بھارتی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے وارتھا بھارتی کے پروگرام کے لئے چلے گئے۔ دوپہر تین بجے وہ قومی یکجہتی ریلی میں شریک ہوں گے۔

ریلوے اسٹیشن پر سی پی آئی (ایم) کے لیڈران ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔

اُدھر شرپسندوں کی طرف سے بسوں پر پتھرائو کا سلسلہ جاری رہا، تازہ اطلاعات کے مطابق مینگلور اسٹیٹ بینک سے عطاور۔منگلادیوی کے لئے نکلے ایک بس سمیت مزید کچھ بسوں پر بھی پتھرائو کرکے بسوں کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شہر میں ویسے حالات مکمل قابو میں ہیں اور حالات پر گہری نظر رکھنے پولس کے اعلیٰ حکام شہر میں ہی موجود ہیں۔ اہم ناکوں پر پولس کا سخت پہرہ بٹھایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...