وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے ہاتھوں کیمپے گوڈا لے آؤٹ کی سائٹوں کا اجراء

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2018, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍) بنگلور و ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( بی ڈی اے) کی طرف سے بنائے گئے کیمپے گوڈا لے آؤٹ میں دوسرے مرحلہ کی سائٹوں کی تقسیم کاآغاز آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کیا۔وزیراعلیٰ کے رہائشی دفتر کرشنا میں منعقدہ اس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ ووزیر برائے بنگلور ترقیات ڈاکٹر جی پرمیشور کی موجودگی میں کمپیوٹر کے ذریعہ قرعہ اندازی کے بنیاد پر الاٹمنٹ کیا گیا ہے ۔ جس کا افتتاح کمار سوامی نے کیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کما رسوامی نے کہا کہ کیمپے گوڈا لے آؤٹ کے تقریباً 17ہزار سائٹوں میں سے آج 5ہزار سائٹس قسیم کی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں مزید 4971سائٹس کمپیوٹر قرعہ اندازی کے ذریعہ ہی تقسیم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس لے آؤٹ کی تعمیر کیلئے جن کسانوں سے یہ زمین حاصل کی گئی تھی ان کو 7600سائٹس فراہم کی گئی ہیں ۔ اس طرح اب تک اس لے آؤٹ میں 13,900سائٹس تقسیم کی جاچکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ارکاوتی لے آؤٹ میں جن لوگوں نے سائٹس کھو ئی ہیں،انہیں کیمپے گوڑا لے آؤٹ میں سائٹس فراہم کی جائیں گی ۔ اس لے آؤٹ میں جن لوگوں نے سائٹس حاصل کی ہیں انہیں مکانات تعمیر کرنے کیلئے درکار تمام سہولتیں دستیاب ہیں ۔ اس لئے آؤٹ میں تقریباً2270کروڑ روپئے کی لاگت سے چل رہا بنیادی سہولتوں کا کام آخری مرحلہ میں ہے ۔بی ڈی اے کے پچھلے لے آؤٹوں کے مقابلہ اس لے آؤٹ میں ضروری بنیادی ڈھانچوں کی سہولت زیادہ ہے ۔ 

پسماندہ طبقات کو سبسیڈی: اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ کیمپے گوڈا لے آؤٹ میں 20فی صد سائٹس 50فی صد سبسیڈی پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو الاٹ کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت تقریباً 15ہزار افراد نے عرضیاں داخل کی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس لے آؤٹ سے ماگڑی روڈ اورمیسور روڈ کے لئے کنکشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ لے آؤٹ اب تک کے لئے آؤٹوں سے زیادہ خوبصورت بنے گا ۔ اس لے آؤٹ میں جن لوگوں کو سائٹس مہیا ہوئی ہیں انہیں اگلے دو مہینوں میں بقیہ رقم ادا کرنی ہوگی۔ دیگر صورت میں سود سمیت چار مہینوں میں رقم ادا کی جاسکتی ہے۔ ایس سی اور ایس ٹی کیلئے رقم اگلے تین برسو ں میں ادا کرنے کی سہولت ہے۔ 

قرضہ میلہ:انہوں نے بتایا کہ اس لے آؤٹ میں جن افراد نے سائٹس حاصل کی ہیں ان کیلئے بینکوں سے قرضہ مہیا کروانے قرضہ میلہ منعقد کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔ جن عرضی گزاروں کو سائٹس الاٹ نہیں ہوئی ہیں انہیں چار مہینوں میں رقم واپس کردی جائے گی۔ اس تقریب میں چند عرضی گزاروں نے یہ درخواست کی کہ جن افراد کو سائٹس الاٹ ہوئی ہیں انہیں رقم ادا کرنے کیلئے کم سے کم 6مہینوں کی مہلت دی جائے ۔ اس پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی ڈی اے بورڈ اجلاس میں اس معاملہ پر بحث کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔