ہتک عزت کے معاملے میں عدالت میں پیش ہوئے کجریوال اور سسودیا

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 8:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے بیٹے امت سبل کی طرف سے اپنے خلاف دائر مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت کے سلسلے میں آج یہاں ایک عدالت میں پیش ہوئے۔کجریوال اور سسودیا میٹروپوٹلن مجسٹریٹ پنکج شرما کے سامنے پیش ہوئے اور امت سبل سے جرح کی۔گواہی ادھوری رہی اور 17ستمبر کو اگلی سماعت والے دن جاری رہے گی۔کجریوال اور سسودیا کے علاوہ شکایت کنندہ نے آپ کے سابق ارکان پرشانت بھوشن اور شاذیہ علمی کو بھی معاملے میں ملزم بنایا تھا۔عدالت نے 20ستمبر، 2014کو آئی پی سی کی دفعہ 500(ہتک عزت) کے تحت سب کے ملزمان پر مقدمہ شروع کیا تھا۔عدالت نے 24جولائی 2014کو سینئر وکیل امت سبل کی طرف سے داخل مجرمانہ ہتک عزت کیس میں کجریوال، سسودیا، بھوشن اور شاذیہ کو طلب کیا تھا۔امت سبل کے الزام کے مطابق ملزمان نے کہا تھا کہ انہوں نے یہاں عدالت میں مقدمات میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی پیروی کرنے میں اپنے والد کے عہدے کا فائدہ اٹھایا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...