دہلی میں آبی جماؤ کے لیے ذمہ دار وزیر کوکیجریوال فورا برخاست کریں : مارکنڈے کاٹجو

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 8:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی میں آبی جماؤ کے لیے ذمہ دار وزیر کو فوری طور پر برطرف کر دینا چاہیے ، یہ بات سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہی ہے۔جسٹس کاٹجو نے اپنے فیس بک پیج پر اس سے متعلق پوسٹ ڈالا ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس کاٹجو نے کہا کہ دہلی میں بارش کی وجہ سے آبی جماؤ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس ناکامی کے لیے کسی کو ذمہ داری لینی چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک فلائٹ میں ایک ہندوستانی جو سنگاپور میں رہتا ہے، نے انہیں بتایا کہ سنگاپور میں کبھی بھی آبی جماؤ کی حالت نہیں ہوتی ہے۔صرف ایک بار ایسا ہوا تھا وہ بھی شہر کے ایک علاقے میں، یہ بھی صرف دو گھنٹے میں ٹھیک کر دیا گیا تھا، حالانکہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ متعلقہ وزیر کو اسی دن کابینہ سے برطرف کر دیا گیا۔ساتھ ہی کئی سینئر افسر ان اور حکومت ٹی وی کے ذریعے اور دیگر ذرائع سے لوگوں سے گڑگڑاتے ہوئے معافی مانگتی رہی۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے مستقبل میں ایسا نہیں ہونے دینے کا وعدہ بھی کیا۔حکومت نے واقعہ پر صفائی دیتے ہوئے بتایا کہ آبی جماؤ ایک جگہ پر نالے کے جام ہو جانے کی وجہ سے ہوا تھا اور جو افسر اس کے لیے ذمہ دار تھا اس کو برخاست کر دیا گیا ہے ۔کیا اس طرح کی پریشانی کے لیے ہندوستان میں کوئی ذمہ داری لے گا؟جسٹس کاٹجو نے کہا کہ کہ اروند کیجریوال نے نئی طرح کی سیاست شروع کی ہے، اس لیے انہیں اس آبی جماؤ کے لیے ذمہ دار وزیر اور سینئر افسران کو برطرف کر دینا چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...