وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرمرچ پاوڈرسے حملہ، دھکا - مکی میں چشمہ ٹوٹا
دہلی ۲۰ نومبر(ایس او نیوز)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ایک بارپھر حملے کا شکار ہوئے۔ کیجریوال پردہلی سکریٹریٹ میں چیمبرسے باہرنکلتے ہوئے مرچ پاوڈرسے حملہ بولا گیا۔ اس دوران دھکا مکی میں کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔
حملہ آورکی شناخت انل شرما کے طورپرہوئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے انل شرما کوپکڑلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اروند کیجریوال کی آنکھ میں مرچ پاونڈرگرا ہے۔
اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرحملہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پردہلی سکریٹریٹ میں ہوئے حملے کے بعد سے ایک بارپھرسیکورٹی انتظامات پرسوال اٹھنا لازمی ہے۔